تنگوانی:حدود تھانہ جمال ڈاکوؤں کی روڈ پر ناکہ بندی 23 پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا کر لوٹ لیا

پولیس اہلکار ٹریننگ کے لیے کشمور سے سکرنڈ جا رہے تھے تو کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا

تنگوانی،باغی ٹی وی (نامہ نگار منصوربلوچ)حدود تھانہ جمال ڈاکوؤں کی روڈ پر ناکہ بندی 23 پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا کر لوٹ لیا

تفصیل کے مطابق عوام تو دور کی بات محافظ خود بھی غیر محفوظ ہوگئے،تنگوانی کے قریب جمال تھانے کے حدود میں ڈاکوؤں نے لنک روڈ پر ناکہ بندی کر کے 23 پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا کر لوٹ لیا

غوث پور تنگوانی لنک روڈ پہ ڈاکوؤں نے وین میں سوار 23 پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا کر نقد رقم موبائل فون ،سامان اور وردیاں بھی چھین لیں
جبکہ یہ 23 پولیس اہلکار ٹریننگ کے لیے کشمور سے سکرنڈ جا رہے تھے تو ان اہلکاروں کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا.

Leave a reply