میرپور ماتھیلو،باغی ٹی وی(نامہ نگار مشتاق علی لغاری)نصراللہ گڈانی قتل کیس,سیکنڈ سول جج کی چھٹی ، سماعت کل کے لیے ملتوی،عدالت کی ہدایت کے باوجود پولیس مقدمے کے گواہوں اور ورثاء کو تحفظ فراہم نہیں کر رہی ۔ وکیل
تفصیل کے مطابق نصراللہ گڈانی قتل کیس کی سماعت کرنےوالےسیکنڈ سول جج چھٹی پر ہونے کی وجہ سے سماعت کل کے لیے ملتوی کردی گئی،نصراللہ گڈانی قتل کیس 164 کی سماعت سیکنڈ سول جج کی عدالت میں ہونی تھی جو آج نہ ہوسکی،
نصراللہ گڈانی قتل کیس کے وکیل صلاح الدین پنہور کاکہنا تھا کہ سیکنڈ سول جج چھٹی پر ہونے کی وجہ سے سماعت نہ ہو سکی،سیکشن 164 کی سماعت کل دوبارہ سیکنڈ سول جج کی عدالت میں کی جائی گی،
وکیل صلاح الدین پنہور کاکہنا تھا کہ نصراللہ گڈانی کے ورثاء کو سیکورٹی تھریٹ ہیں انہیں کیس سے دستبردار ہونے کے لیے ہراساں کیا جا رہا ہے،عدالت کی ہدایت کے باوجود پولیس مقدمے کے گواہوں اور ورثاء کو تحفظ فراہم نہیں کر رہی .
وکیل صلاح الدین پنہور کاکہنا تھا کہ پولیس نےتحفظ دینے کے بجائے گذشتہ روز نصراللہ گڈانی کے گاؤں پر چڑہائی کردی.
یاد رہے کہ میرپور ماتھیلو سے تعلق رکھنے والے صحافی نصراللہ گڈانی پر 21 مئی کو فائرنگ کی گئی تھی جس کے بعد انہیں علاج کے لیے کراچی منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تھے۔








