اداکارہ زینب جمیل پر قاتلانہ حملہ کیس میں 5 ملزمان گرفتار

zainab

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں سابق اداکارہ زینب جمیل پر قاتلانہ حملےکے حوالہ سے اہم پیشرفت ہوئی ہے

پولیس نے زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، ایس پی کینٹ اویس شفیق کا کہنا ہے کہ سابق اداکارہ و ماڈل زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے،تحقیقات کے دوران پولیس نے سینکڑوں سی سی ٹی وی فوٹیجز کا معائنہ کیا، اب تک گرفتار ملزمان کی اس کیس میں تعداد پانچ ہے، ضیا نامی ملزم نے شوٹرز کو موٹرسائیکل اور اسلحہ فراہم کیا،ضیا ہی فائرنگ کرنے والوں کو موقع پر لایاتھا اور فائرنگ کے واقعہ کے بعد وہی واپس بھی لے کر گیا تھا،شوٹرز کراچی سے ہوئی جہاز پر لاہور آئے تھے اور واپسی پر انہوں نے سڑک کا راستہ اختیار کیا.

ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق سردار جمیل تیس جون تک ضمانت پر ہے۔ خاتون پر براہ راست فائرنگ کرنے والے شوٹرز کا تعلق کراچی سے ہے، دونوں شوٹرز کی گرفتاری کے لیے ٹیم کراچی روانہ ہوگئی،ضیاء کا سردار جمیل کے ساتھ 55 لاکھ لین دین کا معاملہ ہے

یاد رہے کہ 2017 میں سردارجمیل نے زینب کے ساتھ دوسری شادی کی تھی، شوہر کو زینب کے شوبز میں کام کرنے پر اعتراض تھا۔سابقہ اداکارہ و ماڈل زینب جمیل پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا ،زینب کو 6 گولیاں لگی تھیں،وہ ہسپتال میں زیر علاج تھیں تا ہم اب وہ گھر منتقل ہو گئی ہیں.اداکارہ زینب نے قاتلانہ حملے کا الزام اپنے شوہر پر لگایا تھااور کہا تھا کہ شوہر نے مجھے قتل کروانے کی کوشش کی ہے،وہ گزشتہ دو ماہ سے مجھے دھمکیاں دے رہا تھا لیکن میں دھمکیوں کو خاطر میں نہیں لائی کیونکہ مجھے لگا کہ میرے بچوں کا باپ میرے ساتھ ایسا نہیں کرسکتا۔

قاتلانہ حملے میں زخمی سابق اداکارہ زینب جمیل گھر منتقل

سابق ماڈل و اداکارہ زینب جمیل نے قاتلانہ حملے کا الزام اپنے شوہر پر عائد کردیا

Comments are closed.