اسلام آباد،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا۔
جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس عالیہ نیلم کو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے لیےنامزد کردیا گیا،جسٹس عالیہ نیلم کے نام کی منظوری متفقہ طور پر دی گئی
پارلیمانی کمیٹی سے منظوری کے بعد وہ لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس ہوں گی،جسٹس عالیہ نیلم نے
1995 میں پنجاب یونیورسٹی سےایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی ہے،جسٹس عالیہ نیلم نے یکم فروری 1996 کو بطور وکیل اندراج کیا۔
عدالتی تاریخ میں پہلی بار سینئر ترین جج کو چیف جسٹس مقرر کرنے کی بجائے ٹاپ تھری ججز میں سے چیف جسٹس کا انتخاب ہوا،جوڈیشل کمیشن کے ممبران کی اکثریت حاصل کرنے والے امیدوار کوچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نامزد کیا گیا،لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کےلیے 3 ناموں پر غور کیا گیا تھا،جن میں جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس عالیہ نیلم شامل تھے
لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ملک شہزاد سپریم کورٹ کے جج تعینات کئے گئے تھے ، جس کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں اب خاتون چیف جسٹس کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے.







