تحریک انصاف نے این او سی منسوخ ہونے کے بعد اسلام آباد میں ہونے والا آج کا جلسہ منسوخ کر دیا
تحریک انصاف کے رہنماؤں نے ہنگامی اجلاس میں جلسہ منسوخ ہونے کا فیصلہ کیا، اب اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا جلسہ محرم کے بعد ہو گا.عمرایوب بیرسٹر گوہر اسد قیصر نےراہنماؤں کےساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ججوں کی عدم دستیابی پر فیصلہ کیا گیا کہ آج جلسہ نہیں ہو گا،جلسہ عشورہ کے بعد عدالت کی اجازت سے کریں گے،عمر ایوب کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم ہے میں بات کروں گا تو مائیک بند کر دیں گے، پانچ انٹیلی جنس ایجنسیوں سے پوچھتا ہوں ویگو ڈالے کس لیے استعمال کرتی ہیں،
سیاسی جماعتوں کو چاہیے اپنے کارکنوں اورملک کے مفاد میں فیصلےکریں،وفاقی وزیر قانون
دوسری جانب وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دینا یا نہ دینا انتظامیہ کا فیصلہ ہے، انتظامیہ، انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹ کے مطابق ترنول کاعلاقہ حساس ترین ہے، محرم الحرام کے دوران تمام انتظامیہ ہائی الرٹ ہوتی ہے۔سیاسی جماعتوں کو چاہیے اپنے کارکنوں اور ملک کے مفاد میں فیصلےکریں،افغان جنگ کےبعد پاکستان دہشتگردی کےخلاف فرنٹ لائن اسٹیٹ بناہوا ہے،
تحریک انصاف نے ترنول میں جلسے کا این او سی منسوخ ہونے پر عدالت سے رجوع کر لیا،تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے، درخؤاست شعیب شاہین ایڈوکیٹ نے دائر کی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو 3 جون کو جلسے کے این او سی کے لیے رجوع کیا، اسلام آباد انتظامیہ نے ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں 6 جولائی کو این او سی جاری کیا، عامر مغل جلسے کے لیے نمائندہ مختص کرنے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفس پہنچے، ان کو گرفتار کر لیا گیا، ٹویٹ کے ذریعے معلوم ہوا کہ تحریک انصاف کے جلسے کا این او سی منسوخ کر دیا گیا ، اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود ترنول جلسے کا این اوسی معطل کرنا توہین عدالت ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ این او سی معطل کرنے والوں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے
دہشتگردی کا خطرہ،جلسہ محفوظ بنانے کے لیے سیکیورٹی اداروں کی افرادی قوت دستیاب نہیں، چیف کمشنر اسلام آباد
دوسری جانب پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں جلسے کا اجازت نامہ معطل کرنے کی وجہ سامنے آئی ہے،جلسے کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کا آرڈر چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی طرف سے جاری کیا گیا ،نوٹیفکیشن کے مطابق مقامی افراد کی شکایت اور سیکیورٹی اداروں کی رپورٹ پر جلسے کا نوٹیفکیشن معطل کیا گیا،پولیس نمائندگان نے تصدیق کی کہ 3 جولائی کو بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد ہوا، سنگجانی اور ترنول کے علاقوں میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن تاحال جاری ہے، انٹیلی جنس ایجنسیز کے نمائندگان کے مطابق محرم میں سیکیورٹی خطرات کا سامنا ہے،چیف کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں 3 جولائی 2024ء کو ہتھیاروں کا ذخیرہ ملا ہے، محرم کے باعث جلسہ محفوظ بنانے کے لیے سیکیورٹی اداروں کی افرادی قوت دستیاب نہیں، سیکیورٹی ایجنسیوں کی جانب سے سکیورٹی الرٹ جاری کیے گئے، سیکیورٹی الرٹ کے مطابق محرم کے دوران دہشت گردانہ کارروائیوں کے خطرات ہیں،ترنول کا علاقہ گنجان آباد ہے اور ہوائی اڈے، جی ٹی روڈ اور موٹر وے تک رسائی کا اہم مقام ہے۔
آج ہماری سیاسی کمیٹی کی میٹنگ ہے ہم اپنا لائحہ عمل دیں گے ۔عمر ایوب
علاوہ ازیں تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ترنول جلسہ ہر صورت ہوگا، کسی بھی صورت جلسہ کینسل نہیں ہوگا،تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے جلسے کا نوٹیفیکشن معطل کر دیا گیا ہے جو افسوس ناک ہے ۔ڈی سی اسلام آباد بتائیں کس کے اشارے پر چل رہے ہیں؟ ڈی سی اسلام آباد اس حکومت کے ٹاؤٹ بنے ہوئے ہیں ۔ آج ہماری سیاسی کمیٹی کی میٹنگ ہے ہم اپنا لائحہ عمل دیں گے ۔ ہم ایک بات بتا رہے ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں ۔ ہم نے عدالت میں درخواست دائر کر دی ہے، ڈی سے نے جب اجازت دی تھی تو اسوقت انہیں معلوم نہیں تھا اس وقت سب ٹھیک تھا؟ کیا اسلام آباد انتظامیہ نشے میں تھی، ہم سیدھی سیدھی بات کریں گے،عدالت نے جلسے کی اجازت دی تھی، عدالتی حکم کے بعد دی گئی این او سی ختم کی گئی، ڈر کے مارے یہ سب کر رہے ہیں،
تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ جلسے کے لئے ہم چار ماہ سے عدالتوں میں ہیں، عدالت نے جلسے کی اجازت دی تھی لیکن رات این او سی منسوخ کر دیا گیا،اسلام آباد میں جو جلسے ہوئے وہ چار مقامات پر ہوئے لیکن ہمیں وہاں اجازت نہیں دی گئی، ترنول میں ہمیں اجازت ملی تھی جو منسوخ کر دی گئی،
پولیس نے جلسہ گاہ پہنچنے والی خاتون کو بھی جلسہ گاہ سے نکال دیا،خاتون جلسہ گاہ پہنچیں تو پولیس اہلکار نے کہا کہ جلسہ منسوخ ہوچکا آپ بھی جائیں،کون ہیں آپ؟ ادھر سے نکلیں،خاتون نے پولیس اہلکار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ میں کچھ بھی نہیں ،جاہی رہی ہوں آپ کم ازکم ہمارے کارکنان کو گرفتار نہ کریں اور انہیں نہ ماریں،
جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں
اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا
سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا
صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی
توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش
باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا
اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک
اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے
جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر








