ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز ، پاکستان چیمپئنز نے انڈیا چیمپئنز کو با آسانی 68 رنز سے شکست دے دی ہے، پاکستان نے ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی ہے،

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان چیمپئنز نے انڈیا چیمپئنز کو جیت کے لیے 244 رنز کا ہدف دیا تھا، جو بھارت پورا نہ کر سکا،انڈیا چیمپئنز کی ٹیم 9 وکٹ پر 175 رنز بناسکی اور اسے 68 رنز سے شکست ہوئی،امباتی رائیڈو 39 اور روبن اوتھاپا 22 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، پاکستان کی جانب سے شعیب ملک اور وہاب ریاض نے 3 ،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ سہیل خان اور سہیل تنویر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان چیمپئنز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 4 وکٹ پر 243 رنز بنائے ہیں،کامران اکمل نے77 اور شرجیل خان نے 72 رنز کی اننگز کھیلی۔ صہیب مقصود 26 گیندوں پر 51 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،شاہد آفریدی صفر پر آؤٹ ہوئے ،شعیب ملک 25 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

https://twitter.com/PakistanJannatt/status/1809642575344627892

انڈیا چیمپئنز کے آر پی سنگھ اور انوریت سنگھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ دھول کلکرنی اور پون نیگی نے بھی ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

لیگ میں شریک پاکستانی ٹیم کپتان شاہد آفریدی، شرجیل خان، عمر اکمل، یونس خان، شعیب ملک، مصباح الحق، عبدالرزاق، وہاب ریاض، سہیل تنویر، سہیل خان، عبدالرحمان، عامر یامین، توفیق عمر، شعیب مقصود، یاسر عرفات اور تنویر احمد پر مشتمل ہے۔

بھارتی ٹیم میں کپتان یووراج سنگھ، ہربھجن سنگھ، سریش رائنا، عرفان پٹھان، یوسف پٹھان، رابن اتھپا، امباتی رائیڈو، گرکیرت مان، راہول شرما، نامن اوجھا، راہول شکلا، آر پی سنگھ، ونئے کمار، دھاول کلکرنی، سوربھ تیواری، انوریت سنگھ اور پون نیگی شامل ہیں۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی منظور شدہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 3 جولائی کو برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ میدان میں شروع ہوئی جو 18 جولائی تک جاری رہے گی۔

بھارتی کرکٹ اسٹار سچن ٹنڈولکر ومبلڈن چیمپئن شپ کے میچز دیکھنے پہنچ گئے۔،سابق بھارتی کپتان نے رائل باکس میں ومبلڈن ٹینس کے میچز دیکھے۔ آن فیلڈ اناؤنسر نے سچن ٹنڈولکر کا تعارف ورلڈ کپ ونر کے طور پر کروایا،سچن کی موجودگی کے اعلان پر ٹینس فینز نے انہیں داد دی جبکہ ٹنڈولکر نے کھڑے ہو کر سب شکریہ ادا کیا،
انگلش کرکٹرز بین اسٹوکس، جو روٹ اور جوز بٹلر بھی ہفتے کو ومبلڈن کے میچز دیکھنے پہنچے،ٹینس کورٹ پر سچن ٹنڈولکر کی ٹینس اسٹار راجر فیڈرر سے بھی ملاقات ہوئی۔

Shares: