کوٹ مبارک: 6 سالہ بچی سے زیادتی کرنے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
کوٹ مبارک،باغی ٹی وی( نامہ نگارامداداللہ تھہیم)6 سالہ بچی سے زیادتی کرنے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار۔
تھانہ کوٹ مبارک کے علاقے یاروکھوسہ میں 6 سالہ بچی سے بداخلاقی کرنے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار،مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی
تھانہ کوٹ مبارک کے علاقہ میں 6 سالہ بچی مدرسہ جا رہی تھی کہ راستے میں کھڑا سرفراز نامی شخص نے بچی کو مبینہ طور پر زبردستی پکڑ کرویران پلاٹ میں لے گیا
ملزم کی ایسی حر کت کو دیکھ کر دیگر بچوں نے شور مچانا شروع کر دیا ،بچوں کے شور پراہل علاقہ اکٹھے ہو گئے علاقے کے لوگوں نے جب آ کر دیکھا تو ملزم سرفراز بچی سے زیادتی کی کوشش کر رہا تھا
تب اہل علاقہ نے تھانہ کوٹ مبارک پولیس کو اطلاع کر دی، اطلاع ملتے ہی تھانہ کوٹ مبارک پولیس نے بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم سرفراز کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔