گو جرہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار عبدالرحمن جٹ) پرانی دشمنی پر تین افراد قتل
تفصیلات کے مطابق اصغر علی ولد اللہ رکھا قوم رندھاوا سکنہ 435ج ب نے موقف اختیار کیا کہ سعد اللہ ولد اللہ رکھا قوم رندھاوا سکنہ 435ج ب و دیگر نامعلوم افراد کے ساتھ عرصہ تقریباً 5/6سال سے ہماری قتل کی دشمنی چلی آ رہی ہے آج شام میرے بھتیجے عبدالجبار ،محمد اشرف قوم رانداھاوا بعمر 25/30 سال 2. عبدالرحمان ولدمحمد اشرف بعمر 20/22سال 3. اقبال ولد کرنے خان قوم کھنڈوا (ملازم ) بعمر 30/32سال
اپنے رقبہ سے فصلوں کو سپرے کر کے واپس ارہے تھے کہ سعد اللہ نے اپنے دیگرنامعلوم ملزمان ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے تین کس کو قتل کر دیا
اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی گوجرہ اختر علی مقامی پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے ملزمان کی مختلف پہلوؤں کی روشنی میں تلاش شروع کر دی
مقتولین کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم اور ضروری قانونی کارروائی کیلئے گورنمنٹ آئی کام جنرل ہسپتال گوجرہ منتقل کر دیا گیا ہے.