سپریم کورٹ، قاسم سوری کی جائیدادوں کی تفصیلات طلب

0
96
qasim suri

سپریم کورٹ،قاسم سوری الیکشن کیس کی سماعت ہوئی

قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ہم سوچ رہے ہیں اس کیس میں کیا کریں ؟ وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ آپ صرف مجھے سن لیں اور فیصلہ دے دیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیی نے وکیل نعیم بخاری سے استفسار کیا کہ کیا آپ کا قاسم سوری سے رابطہ نہیں ہے، وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ جی میرا بلکل قاسم سوری کے ساتھ رابطہ نہیں ہے،

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ آپ اپنے کلائنٹ کو پکڑ کر تو نہیں لا سکتے ،انہیں بتائیں کہ سپریم کورٹ کو ایسے استعمال نہیں ہونے دیں گے ،وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ جو بھی کرنا ہے جلدی سے کر دیں، وآپ مجھے حکم دیتے ہیں تو میں کیس چھوڑ دیتا ہوں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیی نے وکیل نعیم بخاری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ میں اتنے خوبصورت شخص کو کیسے کہہ سکتا ہوں کہ کیس چھوڑ دیں ،جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ آپ کورٹ سے کیوں بھاگ رہے ہیں،آپ انکو ہمارا پیغام پہنچائیں ،وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ میرا کوئی رابطہ ہی نہیں ہے پیغام کیسے بھیجوں،

چیف جسٹس نے آج کی سماعت کا تحریری حکمنامہ لکھوانا شروع کر دیا،سپریم کورٹ نے سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی جائیدادوں کی تفصیلات طلب کرلی،سپریم کورٹ نے وفاقی و بلوچستان حکومت کو قاسم سوری جائیداد رپورٹ معاملہ پر نوٹس جاری کردیئے،عدالت نے ایف آئی اے سے قاسم سوری سے متعلق رپورٹ طلب کرلی،عدالت نے حکمنامہ میں کہا کہ وفاقی حکومت اور ایف آئی اے بتائے قاسم سوری کہاں پر ہے،بلوچستان حکومت قاسم سوری کی جائیدادوں کی رپورٹ پیش کرے۔قاسم سوری عدالتی حکم باوجود پھر پیش نہیں ہوئے۔

قاسم سوری کو دو بار پہلے بھی طلب کیا گیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے تھے، آج بھی عدالت پیش نہ ہوئے نومئی کےو اقعات کے بعد سے قاسم سوری پہلے روپوش تھے اب اطلاعات کے بعد قاسم سوری برطانیہ میں ہیں.

چاہت فتح علی خان سے بڑے بڑے سپر اسٹارز خوفزدہ کیوں ؟

مخصوص نشستیں، فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں نظر نہیں آ رہا، مبشر لقمان

مبشر لقمان: ہزاروں چہروں والا اینکر ، دنیا کا پہلا مصنوعی ذہانت سے چلنے والے نیوز اوتار پر ایک نظر

لندن پلان بارے مبشر لقمان کا انکشاف،نواز شریف نے تصدیق کر دی

لندن پلان: عمران خان، طاہرالقادری اور چوہدری برادران کو اکٹھا جہانگیر خان ترین نے کیا تھا، مبشر لقمان

Leave a reply