لنڈیکوتل:پشتون امن پسند اور وفادار قوم ہے: ڈاکٹر اباسین یوسفزئی

لنڈیکوتل،باغی ٹی وی (نصیب شاہ شینواری)پشتون امن پسند اور وفادار قوم ہے: ڈاکٹر اباسین یوسفزئی

گزشتہ روز دارالحکومت اسلام آباد ، پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں نوے ژوند ادبی،ثقافتی اور فلاحی تنظیم کے تیسرے امن ایوارڈ 2023 کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوے پشتو زبان و اداب کے عظیم محقق ، شاعر ،ادیب اور پشتو زبان کے استاد ڈاکٹر اباسین یوسفزئی نے کہا کہ پاکستان میں رہنے والی پشتون قوم ایک وفادار اور امن پسند قوم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے علاقہ میں آزادی ہند کے وقت ایک ہندو کا گھر اب بھی مقامی پشتونوں کے ساتھ امانت ہے اور اس گھر کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا گیا جو یہ ثابت کرتا ہے کہ پشتون ایک امانت دار قوم ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ہندو گھر کی یہ کہانی ہے کہ ایک مقامی پشتون مشر کا موقف ہے کہ یہ گھر اس ہندو نے مجھے امانت کے طور پر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسی حقیقی کہانیاں ہمیں ملتی ہے کہ 20 سال بعد بھی ہندو اپنی امانت وصول کرنے کے لئے پشتونوں کے پاس آئے ہیں اور ان ہندووں کو پشتونوں نے اپنی امانتیں ان کےحوالے کی ہیں ۔

ڈاکٹر اباسین یوسفزئی نے کہا کہ پشتون قوم امن پسند قوم ہے اور اس ملک میں ہمیشہ اس قوم نے امن اور ترقی کے لئے عملی مظاہرہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پشتون قوم اپنے علاقوں میں بھی بدامنی پھیلانے والوں کے خلاف ہوتے ہیں اور جو کوئی غلط کام کرتے ہیں تو ان کو روکتے ہیں،ان کے گھر جلاتے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ پشتون قوم ایک امن پسند اور ترقی پسند قوم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پشتون قوم تعلیم،صحت دیگر کئی مسائل اور مشکلات کا شکار ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومتی اداروں کو چاہئے کہ پشتون قوم کے تعلیمی اور صحت سیکٹر میں مسائل اور مشکلات کو حل کرنے کے لئے عملی اقدامات کریں ۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بننے سے پہلے پشتون قوم ہندو اور سکھوں کے ساتھ ایک جگہ رہتی تھی ،انھوں نے کہا کہ پشتون قوم نے کبھی بھی ہندو،سکھ یا دوسری کسی اقلیت کے لوگوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا ہے ۔

نوی ژوند ادبی،ثقافتی اور فلاحی تنظیم اسلام آباد گزشتہ تین سالوں سے پشتون صحافیوں، اداکاروں، فنکاروں، مصوروں کے لئے امن ایوارڈ کا انعقاد کرتی ہے اور پاکستان کے تمام صوبوں میں پشتو زبان کے اداکاروں، فنکاروں، مصوروں اور صحافیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور ان لکھی گئی کتابوں ،پینٹنگ و دیگر کارکردگی کو مد نظر رکھ کر ان کے درمیان مقابلہ کرواتے ہیں،بہترین کارکردگی دکھانے والے فنکاروں، مصوروں،مصنفوں کو امن ایوارڈ دیتے ہیں۔

پشتون اداکاروں،مصوروں،مصنفوں اور صحافیوں کے لئے ان کی خدمات پر امن ایوارڈ کا انعقاد کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے پر ڈاکٹر اباسین یوسفزئی نے نوی ژوند تنظیم کے بانی نسیم مندوخیل اور ان کی تمام ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور انہیں اتنی بڑی تقریب کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا۔

Leave a reply