چونیاں:انتظامیہ کی نا اہلی,مون سون بارشوں کے ہائی الرٹ کے باوجود روہی نالے کی صفائی نہ ہوسکی

چونیاں،باغی ٹی وی(نامہ نگارمیاں عدیل اشرف) مونسپل کمیٹی انتظامیہ کی نا اہلی،مون سون بارشوں کے ہائی الرٹ کے باوجود روہی نالے (ڈینگی) کی صفائی نہ ہو سکی،روہی نالہ بارش کے پانی سے بھر گیا، پانی پل کے اوپر سے گزرنے لگا، آبادی دو حصوں میں تقسیم لوگوں کا گزرنا محال، شہریوں کا اعلیٰ حکام سےذمہ داران کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے جلد نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کیمطابق چونیاں شہر سے گزرنے والا روہی نالہ جو کبھی دریائے بیاس کہلاتا تھا اور اب ایک بڑے روہی نالے یعنی ڈینگی کی شکل اختیار کر چکا ہے،چونیاں شہر کا تمام سیوریج نظام اس ڈینگی سے منسلک ہے جسکی تقریباً عرصہ دراز سے صفائی نہ ہونے کی وجہ سے سارا گندگی آبادی کے درمیان پلوں کے نیچے رک گئی ہے اور پانی کا بہاؤ کم ہوگیا مون سون بارشوں کے ہائی الرٹ کے باوجود میونسپل کمیٹی انتظامیہ نےروہی نالے (ڈینگی) کی صفائی نہ کروائی

نالے کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے نالہ بارش کے پانی سے مکمل بھر گیا اور پانی پلوں کے اوپر سے گزر رہا جس کے باعث قریبی آبادی دو حصوں میں تقسیم ہو چکی، لوگوں کا ایک طرف سے دوسری طرف جانا محال ہو چکااور دوسری جانب عرصہ دراز سے گندگی ایک جگہ جمع ہونے کی وجہ سے خطرناک مچھروں کی پیداوار میں اضافہ ہو رہا اور قریبی آبادی کےلوگ مختلف موذی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں۔

شہریوں نے کئی بار متعلقہ انتظامیہ کو اس مسلئہ کے متعلق آگاہ کیا لیکن ان کے سر پر جوں تک نہ رینگی، بیماریوں کے باعث ہسپتالوں میں مریضوں کا رش بڑھنے لگا ہےجبکہ مونسپل کمیٹی انتظامیہ لوگوں کو تحفظ دینے کی بجائے خاموش تماشائی بنی ہوئی.

اگر اس نالے کی بروقت مشینری سے صفائی نہ کروائی گئی تو پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہونے کا خطرہ ہے، قریبی آبادی پانی سے ڈوبنے کیساتھ ساتھ ڈینگی جیسے موضی مرض میں بھی مبتلاہورہی ہے،شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر جلد از جلد حل کروایاجائے۔

Leave a reply