میں خود میدان میں آگیا ہوں، ہم حکومت گرانا اور بنانا جانتے ہیں۔صدر مملکت

0
156
zardari

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ مسلم لیگ ن سے حکومت نہیں چل رہی، میں خود میدان میں آگیا ہوں، ہم حکومت گرانا اور بنانا جانتے ہیں۔

صدر مملکت آصف زرداری نے دورہ لاہور کے دوران پارلیمانی پارٹی سے ملاقات کی ہے، اس دوران صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا تھا کہ کوئی سیاسی جماعت پیپلزپارٹی کے مقابلے میں نہیں ہے، ملک مشکل میں ہے، ہم سب نے اسے مل کر بچانا ہے، ہم اپنی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، پنجاب کی قیادت ایک دوسرے کو نکالنے میں لگی ہوئی ہے، میں اپنی جماعت پر تنقید کو ثواب سمجھتا ہوں، ایک سابق وزیراعظم میں میں کرتا تھا آج جیل میں بیٹھا ہے،آئی ایم ایف سے قرضے لے کر کیوں عوام سے امتحان لیا جارہا ہے، آپ آئی ایم ایف سے بات کیوں نہیں کرتے، آئی ایم ایف کو کمرے میں بٹھائیں اور ٹیبل ٹاک کریں، آپ سب تیار ہوجائیں ہم نے بہت کام کرنا ہے، ہم نوجوانوں کو آگے لائیں گے، پنجاب کی قیادت کیوں نوجوانوں کو موقع نہیں دے رہی؟

صدر مملکت آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ہمیشہ پیپلزپارٹی ہی بہترین سیاسی رہنماؤں کو جنم دیتی ہے، میں نے ہمیشہ سیاست سکھائی ہے، میں نے پاکستان کی خاطر کھپے کا نعرہ لگایا، پیپلزپارٹی وہی جماعت ہے جو غریب عوام کو روزگار دیتی ہے، پنجاب میں تنظیم سازی کی رپورٹ مکمل کرکے فوری دیں،ہمیں ڈرائنگ روم کی سیاست نہیں کرنی اس سے باہر نکلنا ہے

Leave a reply