آذرئیجان کے صدر کے طیارے کو پاک فضائیہ کے طیارے اسلام آباد تک حفاظتی حصار میں لے کر آئے،

0
78

آذربائیجان کے صدر الہام علیوف وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر تشریف لائے ہیں۔ صدر علیوف کے اعزاز میں پاکستان نے شاندار استقبال کا اہتمام کیا۔صدر علیوف کے طیارے کو پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی پاک فضائیہ کے طیاروں نے حفاظتی حصار میں لیا اور انہیں اسلام آباد تک پہنچایا۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزراء نے ان کا استقبال کیا۔دورے کے پہلے روز، صدر علیوف نے یادگار پاکستان پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ اس موقع پر پاک فوج کے دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی بھی اس تقریب میں موجود تھے۔
بعد ازاں، وزیراعظم شہباز شریف اور صدر علیوف کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے مابین متعدد مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کا امکان ہے۔ صدر علیوف کے ہمراہ وفد میں آئل اینڈ گیس کمپنیوں کے حکام بھی شامل ہیں، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ توانائی کے شعبے میں تعاون پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔یہ دورہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور اقتصادی و سٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینے کا ایک اہم موقع سمجھا جا رہا ہے۔

Leave a reply