منڈی بہاؤالدین: کسی کو بھی مہنگے داموں اشیائے خوردونوش فروخت کرنے کی ہر گز اجازت نہیں،ندیم بلوچ

منڈی بہاؤالدین،باغی ٹی وی (افنان طالب نامہ نگار ) کسی کو بھی مہنگے داموں اشیائے خوردونوش فروخت کرنے کی ہر گز اجازت نہیں،ندیم بلوچ

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاؤدین ندیم بلوچ روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ میں مسلسل متحرک،اسسٹنٹ کمشنر ندیم بلوچ نے کٹھیالہ شیخاں میں مختلف سبزی، بیکری و کریانہ شاپس کی دکانوں پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو چیک کیا۔

انہوں نے مہنگے داموں سبزی فروخت کرنے والے دکانداروں کو 10 ہزار روپے جبکہ مہنگے داموں اشیائے خوردونوش فروخت کرنے پر مختلف کریانہ شاپس مالکان کو 20 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا.

اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی مہنگے داموں اشیائے خوردونوش فروخت کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔

اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف ہوٹلز اور نان بائیوں کی دکانوں پر روٹی اور نان کی قیمتوں کو چیک کیا اور وزن کا بھی معائنہ کیا۔روٹی اور نان حکومتی مقررکردہ نرخ پر فروخت کی جا رہی تھیں جبکہ وزن بھی پورا پایا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے بعض ہوٹلز اور نانبائیوں کی دکانوں پر روٹی اور نان کی قیمتوں کے فلیکسز آویزاں نہ ہونے پر انہیں وارننگ جاری کرتے ہوئے فوری طور پر نمایاں جگہوں پر فلیکسز آویزاں کرنے کی ہدایت کی۔

اسسٹنٹ کمشنر نے کٹھیالہ شیخاں میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری پروگرام کے تحت بننے والے مختلف رجسٹریشن سنٹرز کا بھی معائنہ کیا،

انہوں نے رجسٹریشن سنٹرز پر ڈیٹا اینٹری عمل کا جائزہ لیا اور سنٹر پر پینے کے صاف پانی، بیٹھنے کے مناسب انتظام سمیت دیگر سہولیات کا بھی معائنہ کیا۔

Leave a reply