قصور :موجودہ حکومت صحت کی سہولیات دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے،شہری

قصور،باغی ٹی وی (بیوروچیف غنی محمود) موجودہ حکومت صحت سہولیات میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے دس لاکھ کی آبادی والے شہر قصور میں موجود واحدبابا بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ادویات کی شدید قلت کا شکار ہے،

مریضوں کے لواحقین سمیت ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر بھی پریشان،جبکہ ایم ایس ڈاکٹر نیاز صادق نے کہا ہے کہ ہماری طرف سے فری ادیات سمیت تمام سہیولیات مریضوں کو دی جارہی ہیں

شہریوں کا کہناہے کہ حکومت نے بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا نام تبدیل کرنے پر کروڑوں روپے اسٹیشنری پر خرچ کر دیئے گئے ہیں مگر ہسپتال میں بچوں کے لئے صرف ایک سے دو سیرپ کے علاوہ کسی بھی قسم کی دوائی موجود نہیں غریب بچوں کے ورثاء بازار سے ادویات خریدنے پر مجبور ہیں

شہریوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیچنگ کےدھاگے اور ٹیپ سمیت ایمرجنسی وارڈ میں زندگی بچانے والی ادویات بھی نہ ہونے کے برابر ہیں جوبازار سے خریدنے پڑتے ہیں ،

بچوں کے ورثاء کے مطابق چلڈرن وارڈ میں بچوں کولگائے جانے والے انجکشن کی وجہ سے کئی بچوں کو ری ایکشن بھی ہو چکا ہے دس لاکھ کی آبادی والے واحد ہسپتال کاکوئی پرسان حال نہیں ہے

دوسری جانب ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور کے ایم ایس ڈاکٹر نیاز صادق کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش رہتی ہے کہ محکمہ ہیلتھ کی جانب سے جتنی ادویات فراہم کی جاتی ہیں وہ مریضو ں کو بروقت دی جائیں اور ہم وزیر اعلیٰ پنجاب سے بھی گزارش کرتے ہیں کہ جو ادویات ہسپتال میں موجود نہیں وہ بھی فراہم کی جائیں تاکہ مریضوں کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے

شہر کی سیاسی سماجی اور فلاحی تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال پر خصوصی توجہ دی جائے اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے نیز ہسپتال کےعملے کو متحرک کیا جائے تاکہ وہ اپنے فرائض کو بخوبی انجام دیں.

Leave a reply