ہمیشہ سے کہیں زیادہ اب متحد ہونے کی ضرورت ہے،ٹرمپ

ٹرمپ پر حملہ کرنیوالا کون؟ گھر سے کیا ہوا برآمد
0
105
trump

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ قاتلانہ حملے کے بعد کنونشن میں شرکت کے لئے پہنچ گئے،

ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی انتخابات کے لئے مہم جاری ہے، ٹرمپ کنونشن میں پہنچے اور کہا کہ "ہمیں ہمیشہ سے کہیں زیادہ اب متحد ہونے کی ضرورت ہے”۔بعد ازاں ایک انٹرویو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں خدا اور قسمت نے نہ بچایا ہوتا تو وہ مرچکے ہوتے، زبردست کام یہ ہوا کہ انہوں نے سر کو ٹھیک وقت پر بالکل ٹھیک حرکت دی، اگر انہوں نے اپنے سر کو بروقت حرکت نہ دی ہوتی تو وہ مر چکے ہوتے،

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کرنیوالے حملہ آور سے متعلق نئی ​​تفصیلات سامنے آئی ہیں، ٹرمپ پر ریلی کے دوران فائرنگ کی گئی تھی جس کے بعد حملہ آور کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا گیا تھا،،بٹلر میں منعقد ریلی کے شرکا سے خطاب کے لیے اسٹیج پر موجود تھے جب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، گولی بظاہر ٹرمپ کے کان کو چھوتی ہوئی نکل گئی، میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کرنے والا 20 سال کا مقامی نوجوان تھا جس کی شناخت تھامس میتھیو کروکس کے نام سے ہوئی ہے جو یاست پینسلوینیا کا ہی رہائشی ہے، تاہم ابھی حملہ کرنے کی وجوہات کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا ہے، ایف بی آئی کے مطابق ٹرمپ کی ریلی میں مشتبہ حملہ آورنے اکیلے سب کچھ کیا ، حملہ آور کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے کوئی دھمکی آمیز موادنہیں ملا،بم اسپیشلسٹ نے حملہ آور کی گاڑی سے مشکوک ڈیوائس قبضے میں لے لی، حملہ آور نے جو بندوق استعمال کی اسے اس کے والد نے قانونی طور پر خریدی تھی، حملہ آور کے گھر سے بھی بم بنانےوالا سامان برآمد ہوا ہے،

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ حملہ آور تھامس کروکس کا کوئی فوجی بیک گراؤنڈ نہیں، حملہ آور کی گاڑی میں دھماکا خیز اشیا بھی تھیں، گاڑی ٹرمپ کی ریلی کے مقام سے نزدیک پارک تھی

ٹرمپ سے گزشتہ رات بات چیت ہوئی ،خوشی ہے وہ خیریت سے ہیں، جوبائیڈن
دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ خوشی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ خیریت سے ہیں ،ٹرمپ پر حملے کی مکمل اور واضح تحقیقات کا حکم دیا ہے ،ٹرمپ سے گزشتہ رات مختصر اور اچھی بات چیت ہوئی ، حملے میں ہلاک افراد کیلئے تعزیت کا اظہار کرتاہوں ، قاتلانہ حملہ امریکی اقدار کے خلاف ہے ، حملہ آور کے اقدام قتل کے محرکات سے متعلق ابھی کوئی معلومات نہیں ، حملہ آور کا مقصد اور اس سے متعلق کوئی قیاس آرائیاں نہ کی جائیں ، واقعے کا جائزہ لینے کا کہا ہے نتائج سب کو بتائے جائیں گے،ریپبلکن کنونشن کے سیکیورٹی اقدامات کیلئے سیکرٹ سروس کو ہدایت دیدی ہیں ، حملہ آورکے مقاصدکونہیں جانتے،صدارتی انتخابات میں خطرات بہت زیادہ ہیں، سیاست میں کسی کی جان کو خطرہ نہیں ہونا چاہیے، اختلاف کا مطلب دشمنی نہیں ہونا چاہیے، اختلافات بیلٹ باکس کے ذریعے حل کرتے ہیں، گولی سے نہیں، جمہوریت اور قانون کی بالادستی کے لیے آواز اٹھاتا رہوں گا۔

Leave a reply