بنوں کینٹ میں دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کی کوشش بنائی گئی ناکام

0
99
bannu

دہشت گردوں کی بنوں کینٹ میں حملے کی بزدلانہ کوشش ناکام بنا دی گئی

بنوًں میں علی الصبح چار بج کر چالیس منٹ پر دہشت گردوں نے گاڑی بردار آئی ای ڈی دھماکے سے بنوں کینٹ کی باہر والی دیوار اور سپلائی ڈپو کے درمیان روڈ پر دھماکہ کر کے کینٹ میں داخلے کی کوشش کی،سیکیورٹی فورسز نے بر وقت کاروائی کر کے دہشت گردوں کی کوشش ناکام بنا دی، مؤثر کاروائی سے دہشت گردوں کو ایک کونے میں محصور کر دیا گیا ہے، سیکورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے،

جیش الفراسان نے بنوں حملہ کی ذمہ داری قبول کر لی،کالعدم حافظ گل بہادر گروپ سے منسلک جیش الفراسان کے ترجمان نصرت وزیرستانی نے سوشل میڈیا اکاونٹ پر بنوں کینٹ میں حملے کی ذمہ داری قبول کرلی،عزم استحکام آپریشن کے جواب میں حافظ گل بہادر گروپ نے فتح بالنصرہ اللہ نامی آپریشن کا اعلان کیا تھا جس کی یہ پہلی کاروائی تھی،اب تک 4 حملہ آورجنہم واصل ہو چکے ہیں. کیو ار ایف فورس کے سپاہی سبزعلی دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوگئے ہیں.

سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے بڑے نقصان سے ملک کو بچایا،ایاز صادق
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بنوں کینٹ میں دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے بڑے نقصان سے ملک کو بچایا، سیکیورٹی فورسز نے ملک کے دفاع اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے لازوال قربانیاں پیش کی ہیں، دہشت گرد ملک و قوم کے دشمن ہیں،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،دہشت گرد عناصر کی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتیں،

مشیر وزیر اعلی مشال یوسفزئی کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے جان کی پرواہ کئے بغیر بنوں کینٹ پر حملہ ناکام بنایا،

بنوں کینٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی کوشش کو ناکام بنانے پرچیئرمین سینیٹ کاسیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے بنوں کینٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی کوشش کو ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ انھوں نے دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفا ظ میں مذمت بھی کی۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے علاقے کو بڑے نقصان سے بچایا ہے ۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دہشت گرد ملک و قوم کے دشمن ہیں- دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے- دہشت گرد عناصر کی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو متزلال نہیں کرسکتیں

پاک فوج نے بنوں میں شاندار کارکردگی سے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے،عبدالعلیم خان
وفاقی وزیر و صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نےبنوں میں سیکورٹی اداروں کی بر وقت کارروائی پر داد شجاعت دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے بنوں میں شاندار کارکردگی سے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے، شہداء کے لہو کے ہر قطرے نے ہی وطن عزیز کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا یا،ہمارے بچوں کے محفوظ مستقبل کیلئے جانوں کا نذرانہ دینے والے ماتھے کا جھومر ہیں،پوری قوم پاک فوج کے شہدا ء اور غازیوں کی قربانیوں کو سلام عقیدت پیش کرتی ہے،پیشہ وارانہ مہارت کے مظاہرے سے قوم اپنے عسکری اداروں پر نازاں ہے،سکیورٹی فورسز کا بھرپور جوابی وار، حملہ ناکام، دہشت گردوں کو کونے میں محصور کردیا،پاک فوج نے دشمن کے دانت کھٹے کیے، دوبار ہ کوئی ایسی مذموم کاروائی نہیں کرے گا،قومی سلامتی کے ادارے دہشت گردی کو کچلنے اور دشمن کی بیخ کنی کے لئے ہر دم تیار ہیں،ملکی سلامتی کو اپنی جانوں سے زیادہ عزیز رکھنے پر بہادر فوج کو قوم خراج تحسین

Leave a reply