نو محرم،ملک بھر میں جلوس برآمد،سیکورٹی سخت،ڈبل سواری،موبائل سروس بند

0
68
jaloos

حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کے غم میں ملک بھر میں مجالس کا سلسلہ جاری ہے

آج نو محرم الحرام کے روز لاہور، کراچی، پشاور اورکوئٹہ سمیت ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں شبیہ علم و ذوالجناح کےجلوس برآمد ہو رہے ہیں، کربلا میں تین روز تک بھوک اورپیاس کا سامنا کرنے والے اہل بیت کی یاد میں گلی محلوں میں پانی اورشربت کی سبیلیں لگائی گئی ہیں جب کہ جگہ جگہ لنگر کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے،ملک بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، کئی شہروں میں موبائل سروس بند کی گئی ہے تو وہیں ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے،

لاہور۔ پانڈو اسٹریٹ سے زیارت برآمد ہو گئی .نو محرم کی مناسبت سے پاؤنڈ آسٹریٹ سے زیارت برآمد ہوئی، روٹ پر پانی ،شربت کی سبیلیں اور وسیع لنگر کا اہتمام کیا گیا زیارت کے جلوس میں بچے اور خواتین بھی شریک ہیں جلوس کے راستے پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کابینہ اور کیبنٹ کمیٹی لا اینڈ آرڈر کو یوم عاشورہ پر سیکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی ہے،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر وزرا کرام نے مختلف ڈویژن اور اضلاع کے دورے کئے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے نویں اور دسویں کے سکیورٹی انتظامات ہر طرح سے فول پروف بنانے کا حکم دیا.

کراچی میں 9 محرم الحرم کا مرکزی جلوس آج نشتر پارک سے برآمد
کراچی میں 9 محرم الحرم کا مرکزی جلوس آج نشتر پارک سے برآمد ہوا ہے جلوس سے قبل نشتر پارک میں مرکزی مجلس منعقد کی گئی مجلس سے علامہ شہنشاہ نقوی نے خطاب کیا، نو محرم کے جلوس کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،نشتر پارک، نمائش چورنگی کے اطراف موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل ہے، شہر قائد میں آج اور کل موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہے ایم اے جناح روڈ کے اطراف کے راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی ایم اے جناح روڈ کے اطراف تعینات کی گئی ہے

لاہور میں 9 اور 10 محرم کے روز دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے ،انتظامیہ کے مطابق دفعہ 144 کے تحت شہر میں ڈبل سوار پر مکمل پابندی ہوگی محکمہ داخلہ کی جانب سے ڈبل سواری پر پابندی کا حکم نامہ موصول ہوچکا ہے ، دو روز کے دوران محکمہ داخلہ کے حکم پر من و عن عمل کیا جائے گا اور شہر کے کسی بھی علاقے میں ڈبل سواری کی اجازت نہیں دی جائیگی ڈبل سواری کرنیوالوں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے گی

نویں محرم الحرام ذوالجناح پرسیشن اسلام پورہ تا خیمہ سادات پانڈو اسٹریٹ، ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کردیا گیا،نویں محرم الحرام بروز منگل؛ اسلام پورہ تا خیمہ سادات کے ذوالجناح پروسیشن کےلئے ٹریفک انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں،ایس پی سٹی منیر احمد ہاشمی تمام ٹریفک انتظامات کی سپرویژن کریں گے، سی ٹی او عمارہ اطہر نے ایمرجنسی گاڑیوں کیلئے راستہ کلیئر رکھنے کی ہدایت کردی اور کہا کہ جن پوائنٹس سے ٹریفک کو بند کیا جائیگا،چند لمحوں کے لیے بند کیا جائیگا، جلوس گزر تے ہی روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا جائیگا،

جلوس برآمد ہونے پر ٹریفک کے لئے ممنوعہ علاقے:
1: کل بروز منگل پانڈو سٹریٹ ساندہ روڈ کی جانب سے کسی قسم کی ٹریفک نہیں آنے دی جائے گی، بلاک سیداں کیطرف ساندہ روڈ سے کسی قسم کی ٹریفک نہیں آنے دی جائے گی، چوک ساندہ خورد سے براستہ حیدر روڈ جانب نیلی بار ٹریفک نہیں آنے دی جائے گی، نوری بلڈنگ کیطرف آخری بس سٹاپ کی جانب سے اور ساندی روڈکی جانب سے ٹریفک نہیں آنے دی جائے گی، نیلی بار چوک سے جانب مین بازار ٹریفک نہیں آنے دی جائے گی،  چوک حیدر روڈ کی جانب ساندہ روڈ کی جانب سے سابقہ سیکرٹری آر ٹی اے آفس سائیڈ سے ٹریفک کو نہیں آنے دیا جائے گا،  ٹرن نیلی بار سے جانب نیلی بار چوک ٹریفک کو نہیں آنے دیا جائے گا، چوک سول سیکرٹریٹ سے جانب اسلام پورہ ٹریفک کو نہیں آنے دیا جائے گا، ٹرن پٹرول پمپ نزد دفتر ڈی ایس پی اسلام پورہ سے جانب سول سیکرٹریٹ ٹریفک کو نہیں آنے دیا جائے گا۔  چوک پی ایم جی سے جانب سول سیکرٹریٹ ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا، چوک استنبول سے چوک چرچ ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا، لاج روڈسے بھی چوک چرچ ٹریفک کو نہیں آنے دیا جائے گا، لائیبریری روڈ سے جانب ریونیو بورڈ آفس ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا۔ چوک ٹولنٹن مارکیٹ سے چوک پرانی انار کلی ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا۔چوک بوٹا محل سے جانب اے جی آفس ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا،  چوک جی پی او سے جانب اے جی آفس ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا،  بابا موج دریا سے جانب خیمہ سادات ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا۔ چوک جین مندر سے جانب ایڈورڈ روڈ جانب خیمہ سادات ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا۔ فرید کوٹ روڈ سے جانب جین مندر خیمہ سادات ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا۔ چوک جین مندر سے جانب پرانی انارکلی ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا۔ ربانی روڈ سے جانب پرانی انارکلی ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا۔

ٹریفک کی روانی کے لئے متبادل روٹ پلان
آخری بس سٹاپ سے تمام ٹریفک جانب ساندہ فردوس سینما ساندہ روڈ MAO کالج کے راستے آگے جاسکے گی،ٹریفک ایم اے او کالج ساندہ روڈ سے براستہ آخری بس سٹاپ ساندہ کی جانب جاسکے گی۔ آزادی فلائی اوور سے آنے والی ٹریفک کو چوک ضلع کچہری سے جانب R/Oجی سی کالج کیطرف ڈائیورٹ کیا جائیگا،  فیروز پور روڈ سے آ نے والی ٹریفک کو چوک LOSسے گندا نالہ کیطرف ڈائیورٹ کیا جائیگا۔ملتان روڈ سے آنے والی ٹریفک کو سمن آباد موڑ سے جانب ڈبل سڑکاں رنگ روڈ ڈائیورٹ کیا جائیگا۔کوئی بھی ڈائیورشن مستقل نہیں ہوگی بلکہ جلوس کی موومنٹ کے ساتھ ساتھ ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزارا جائیگا

ٹریفک کے لئے ممنوعہ علاقے:
پانڈو سٹریٹ اسلامپورہ، بلاک سیداں اسلام پورہ، مین بازار، چشتیہ ہائی سکول روڈ، حیدر روڈ، چوک سول سیکرٹریٹ، نابھہ روڈ، چرچ روڈ، ایڈورڈ روڈ، خیمہ سادات، چوک جین مندر، میکلگین روڈ، پرانی انارکلی

پشاور ،ایام عاشورہ (نویں اور دسویں محرم الحرام) کے ماتمی جلوسوں کیلئے خصوصی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، محرم الحرام میں افغان مہاجرین کی شہر اور اردگرد نقل و حرکت پر پابندی عائد ہے موٹرسائیکل ڈبل سواری ، بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکل چلانے ، اسلحہ نمائش اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف سختی سے عمل کیا جا رہا ہے امام بارگاہوں، ماتمی جلوسوں کی آمد اور اختتام پر پولیس کی بھاری نفری فرائض سر انجام دے رہے ہیں محکمہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے تمام ماتمی جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں سے ہمہ وقت نگرانی کر رہے ہیں ماتمی جلوسوں کی پہلی مرتبہ ڈرون کیمروں کے ذریعے بھی نگرانی کی جا رہی ہے روٹس ، امام بارگاہوں اور حساس مقامات کی بی ڈی یو اور سنیفر ڈاگ کے زریعے سویپنگ کی جا رہی ہے،جلوس ، مجالس کو تھری لیر سکیورٹی فراہم کر دی گئی ہیں،

ڈی آئی خان: 9ویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس قدیمی امام بارگاہ بموں شاہ سے برآمد ہو چکا ہے، جلوس روایتی راستوں پر گامزن ہے، جلوس میں عزا دار سینہ کوبی ماتم داری کررہے ہیں ،جلوس حسینی چوک، امام بارگاہ فضل شاہ،امام بارگاہ یلہ شاہ، علمدار چوک، اور مختلف امام بارگاہوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ لاٹو فقیر پر اختتام پذیر ہو گا ،جلوس کے راستوں میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں،جلوس کے راستوں پر موبائل سگنل بند کردیئے گئے

Leave a reply