خیبر پولیس کی جمرود میں نشہ اور گولیاں بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ،بڑی مقدار میں نشہ اور گولیاں برآمد
لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ)خیبر پولیس کی جمرود میں نشہ اور گولیاں بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ،بڑی مقدار میں نشہ اور گولیاں برامد
جمرود پولیس کی ایک اور اہم و بڑی کارروائی،تعلیمی اداروں،ہاسٹلوں کے طلباء کو نشہ آور گولیاں ایکسٹیسی فراہم کرنے والا منظم نیٹ ورک بے نقاب ایکٹریسی گولیاں بنانے والے فیکٹری برآمد سرغنہ گرفتار، 1872 گولیاں اور 807گرام کیمکل گولیاں بنانے والہ مشین اور دیگر آلات برآمد
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سلیم عباس کلاچی کے احکامات پر منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کامیابی کے ساتھ جاری ہیں ایس ڈی پی او محمد نواز خان کی نگرانی میں ایس ایچ او جمرود عدنان آفریدی کی سربراہی میں انچارج بھگیاری ریاض خان اور دیگر پولیس نفری نے علاقہ سور کمر حجرہ نورباز پر چھاپہ زنی کی جسکے دوران خفیہ طریقے سے قائم نشہ اور(ایکٹریسی) گولیاں بنانے والی فیکٹری برآمد کرکے مجموعی طور پر 1872 گولیا اور 807 گرم کیمکل کو حراست میں لے کر پیکنگ میں مصروف ملوث ملزم نورباز ولد نارنج خان ساکن طورخیل سور کمر کو گرفتارکر لیاجن سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈی پی او خیبر کے دفتر سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، رواں سال تقریباً 25000 ایکسٹیسی گولیاں برآمد کی گئی ہیں , نشہ اور گولیاں بنانے اور سمگلرز مافیا کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیگی ملزم تھانہ جمرود کی حدود علاقہ سور کمر میں مذموم مقاصد کی خاطر حجرے میں خفیہ طریقےسے ایکسٹیسی فیکٹری قائم کی تھی جس میں بڑی مقدار میں گولیاں تیار کرکے ملک کے دیگر علاقوں کو اسمگل کرتے ہیں
پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزم مخصوص گاہکوں سمیت تعلیمی اداروں ہاسٹلوں اور یونیورسٹی کے طلباء کو بھی نشہ آور گولیاں فراہم کرنے میں ملوث ہے۔