قصور :ضلع بھر میں یوم عاشورہ کے موقع پر مجالس و جلوس جاری،مسلح پولیس اہلکار تعینات

قصور،باغی ٹی وی (بیوروچیف غنی محمود قصوری)ضلع بھر میں یوم عاشورہ کے موقع پر مجالس و جلوس جاری،مسلح پولیس اہلکار تعینات

تفصیلات کے مطابق قصور پولیس کی سخت سکیورٹی میں 10 محرم الحرام کی تمام مجالس اور جلوس کے پروگرامز جاری ہے ،ضلع بھر میں 17 جلوس اور 55 مجالس کے پروگرامز جاری ہیں جن میں سے سب سے بڑا جلوس سادات منزل قصور سٹی سے برآمد ہو گا اور جامعہ الحسینیہ کوٹ رکن دین خان پر اختتام پذیر ہو گا

یوم عاشورہ کے موقع پر قصور پولیس کے ایک ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں اور مجالس و جلوس کے دوران چھتوں پر مسلح اہلکار تعینات ہیں جبکہ مجالس اور جلوسوں میں شامل ہونیوالے عزاداروں کو میٹل ڈیٹکٹر اور واک تھرو گیٹس سے چیک کیا جا رہا ہے
اور تمام مجالس اور جلوس کے پروگرامز کی سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی جارہی ہے

ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں خود تمام پروگرامز کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں اور تمام سرکل افسران اور ایس ایچ اوز تمام حساس مجالس اور جلوس کے پروگرامز پر موجود ہیں

Leave a reply