یوم عاشور،جلوس برآمد،سیکورٹی سخت،موبائل سروس معطل

0
61
jaloos

ملک بھر یوم عاشور 10محرم الحرام،ماتمی جلوس رواں دواں،سیکیورٹی کے سخت انتظامات، ریسکیو 1122بھی ہائی الرٹ ہے

کراچی یوم عاشور ،10 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگیا،جلوس کی قیادت بو تراب اسکاؤٹ کررہا ہے ،مرکزی جلوس ایم اے جناح روڈ، بولٹن مارکیٹ سے گزرے گا ، نشتر پارک سے برآمد ہونے والا مرکزی جلوس تبت سینٹر پہنچ گیا ہے،جلوس میں موجود ایک شخص شدید گرمی سے بے ہوش ہو گیا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،جلوس کے شرکاء نے مولانا علی افضال کی امامت میں نماز ظہرین ادا کی،مرکزی جلوس برآمد ہونے سے قبل نشتر پارک میں مرکزی مجلس ہوئی جس سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کیا،جلوس کی طرف آنے والی سڑکیں اور گلیاں کنٹینر رکھ کر بند ہیں جبکہ ایم اے جناح روڈ جزوی طور پر کھلا ہوا ہے، پولیس اور رینجرز جلوس کے روٹ پر موجود ہیں،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی وزرا کے ہمراہ جلوس کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بھی بات چیت کی ،ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل اظہر وقاص نے مرکزی جلوس کا دورہ کیا اور سیکیورٹی کا جائزہ لیا،ترجمان کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ نے ایم اے جناح روڈ اور اطراف کی سڑکوں کا دورہ کیا

ایم کیو ایم کے رہنماؤں کی کراچی میں مرکزی جلوس میں شرکت
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماؤں نے ۱۰ محرم الحرام مرکزی جلوس میں شرکت کی اور جلوس کے منتظمین سے ملاقات کی، ایم کیو ایم کے سینئر مرکزی رہنما سید مصطفی کمال، ڈاکٹر فاروق ستار ، انیس قائمخانی، امین الحق، فرقان اطیب اراکین مرکزی کمیٹی شامل اس موقع پر حق پرست اراکین قومی و صوبائی زمہداران و کارکنان بھی موجود تھے۔

راولپنڈی میں دسویں محرم کا مرکزی جلوس امام بار گاہ عاشق حسین سے برآمد ہوا ہے، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،،پنڈی میں 6000 سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی فرائض سرانجام دے رہے ہیں، 1000کے قریب ٹریفک اسٹاف ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائے گا، شہر میں مرکزی جلوس پر 3000سے زائد افسران و اہلکار تعینات ہیں،سی پی او کے مطابق جلوس کے انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹس لگائے گئے ہیں جلوس کے روٹ کی سرچنگ اور سویپنگ کی گئی ہے،جلوس کے روٹ پر گلیوں، سڑکوں اور دیگر راستوں کو سیل کیا گیا ہے

لاہور۔ دسویں محرم کا مرکزی جلوس محلہ شیعاں سے گزر گیا،مرکزی جلوس تھوڑی ہی دیر میں رنگ محل چوک پہنچے گا ،نماز ظہرین رنگ محل چوک میں ادا کی گئی،جلوس چوک نواب صاحب، چوٹہ مفتی باقر، چوک پرانی کوتوالی،مسجد وزیرخان، کشمیری بازار پہنچے گی،سوہا بازار، تحصیل بازار، بازار حکیماں سے ہوتی ہوئی فقیر خانہ،اونچی مسجد سے بھاٹی گیٹ سے کربلا گامے شاہ پہنچے گا،

یوم عاشور مرکزی جلوس روٹس پر انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر فیلڈ میں موجود ہیں، ڈی سی لاہور نے145 اے ماڈل ٹاؤن میں مرکزی جلوس روٹ کا دورہ کیا،تحصیل ماڈل ٹاؤن کا مرکزی جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا جمیعت المنتظر پر اختتام پذیر ہوگا،ڈی سی لاہور نے جلوس و مجالس کے منتظمین سے ملاقات کی اور انتظامات پر بریفنگ لی گئی، بہترین انتظامات کروانے پر منتظمین نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ، جلوس روٹ پر عزاداروں کی سہولت کےلئے سبیل/ لنگر، واسا، ہیلتھ اور ریسکیو 1122 کے کیمپس فعال ہیں۔انتظامیہ نے محرم الحرام کے موقع پر عوام کی سہولت اور سلامتی کے لئے تمام ضروری انتظامات کو یقینی بنارہی ہے

مریم نواز محرم الحرام کے جلوسوں کی خود نگرانی کررہی ہیں،عظمیٰ بخاری
پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پہلی بار محرم الحرام میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس مکمل ایکٹیو ہے، صوبے بھر میں مجالس اور جلوسوں کے فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں، تمام بڑے جلوسوں کی مانیٹرنگ کےلیے خصوصی مانیٹرنگ سیل قائم کیے گئے ہیں،مریم نواز محرم الحرام کے جلوسوں کی خود نگرانی کررہی ہیں، پولیس سمیت سیکیورٹی کے دیگر ادارے مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی پر مامور ہیں

کوئٹہ میں یومِ عاشور کے موقع پر موبائل فون سروس معطل ہے،کوئٹہ میں یومِ عاشور کا جلوس آج صبح 9 بجے کے قریب علم دار روڈ سے برآمد ہوا،ملتان میں 10 محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ گاہ حرا حیدریہ سے برآمد ہو گیا ہے،مرکزی جلوس شام 6 بجے درگاہ شاہ شمس تبریز پہنچ کر اختتام پزیر ہو گا،گوجرانوالہ میں جلوس میں لنگر کی تقسیم کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے،جھنگ میں یوم عاشور کے موقع پر 249 جلوس اور 164مجالس ہوں گی، مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینیہ دربار گوہر شاہ سے برآمد ہو گا،مظفر گڑھ میں 165 جلوس اور 279 مجالس منعقد ہوں گی، ضلع بھر میں موبائل فون سروس معطل ہے،ڈی پی او کا کہنا ہے کہ جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے لیے 3 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے ہیں،شیخوپورہ ریجن کے ضلع قصور کے تھانہ اے ڈویژن میں مرکزی جلوس سادات منزل اپنے روایتی راستے پر گامزن، جلوس کے راستے اور جلوس کے ساتھ قصور پولیس کے دستے سیکورٹی کے لیے موجود ہیں،

Leave a reply