بنوں،خودکش حملے میں شہید جوان آبائی علاقوں میں‌نمازجنازہ کے بعد سپردخاک

0
76
bannu

بنوں کنٹونمنٹ پر دہشتگردوں کے خود کش حملے کے نتیجے میں شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، بعد ازاں مقامی قبرستانوں میں سپرد خاک کر دیا گیا

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے شہدا کو ان کے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا،نماز جنازہ اور تدفین میں پاک فوج کے سینئرافسران، جوانوں، لواحقین اور علاقہ عمائدین نے شرکت کی، اس موقع پر شہدا کو سلامی دی گئی،

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے بنوں میں شہید ہونے والے نوجوانوں نائب صوبیدار محمد شہزاد شہید (عمر 44 سال، ساکن ضلع پونچھ، آزاد کشمیر)، حوالدار شہزاد احمد شہید (عمر 28 سال، ساکن ضلع نیلم، آزادکشمیر)، حوالدار ظل ِحسین شہید (عمر 39 سال، ساکن ضلع خوشاب)، سپاہی ارسلان اسلم شہید (عمر 26 سال، ساکن ضلع بہاولپور)، سپاہی اشفاق حسین خان شہید (عمر 30 سال، ساکن ضلع مظفرآباد، آزاد کشمیر)، سپاہی سبحان مجید شہید (عمر22سال،ساکن ضلع مظفرآباد، آزاد کشمیر)، سپاہی امتیاز خان شہید (عمر30سال، ساکن ضلع کرک) اور فرنٹئیر کانسٹبلری کے لانس نائیک سبز علی خان شہید (عمر34سال، ساکن ضلع لکی مروت)اپنے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا،

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق مادرِ وطن سے دہشتگردی کی لعنت اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی ، شہداء کی یہ عظیم قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی.

ڈی آئی خان،دیہی ہیلتھ سنٹر پر شہید ہونیوالے پاک فوج کے جوانوں کی نماز جنازہ ادا
دوسری جانب 15 اور 16جولائی کی درمیانی شب ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقےکری شموزئی میں دیہی ہیلتھ سنٹر پر دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کو ناکام بناتے ہوئے شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہونے والے پاکفوج کے نائب صوبیدار محمد فاروق شہید اور سپاہی محمدجاوید اقبال شہید کی نماز جنازہ میں ادا کر دی گئی،بعد ازاں فوجی اعزاز کے ساتھ پاک فوج کے شہیدجوانوں‌کو سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں عسکری،سول حکام سمیت اہل علاقہ نے شرکت کی.

بنوں،دہشتگردانہ حملے میں آٹھ جوان شہید،دس دہشتگرد جہنم واصل

ژوب،ایک ماہ میں 29 دہشت گرد جہنم واصل

بلوچستان انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،میجر بابر خان شہید ، 3 دہشت گرد جہنم واصل

خیبرپختونخوا، سیکورٹی فورسز کی کاروائی، 11 دہشتگرد جہنم واصل

کراچی ،غیر ملکیوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،دو جاں بحق،حملہ آور ساتھی سمیت جہنم واصل

بونیر،سیکورٹی فورسز کا آپریشن،دہشتگردوں کا سرغنہ جہنم واصل،دو جوان شہید

ڈی آئی خان، سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد جہنم واصل

ڈی آئی خان ،دھماکے میں دو جوان شہید،پنجگور،ایک دہشتگرد جہنم واصل

شمالی وزیرستان، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن،کمانڈر سمیت 8 جہنم واصل

شمالی وزیرستان ، چوکی پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 جوان شہید

بنوں کینٹ میں دہشت گردی ،صدر مملکت نے کی مذمت
صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں کینٹ میں دہشت گردی کے واقعہ کی پُر زور مذمت کی ہے او رشہید جوانوں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا ہے، صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہمارے جوانوں نے بروقت کاروائی کر کے قوم کو بڑے نقصان سے بچا لیا،پوری قوم کو اپنے بہادر جوانوں کی قربانی پر فخر ہے،صدر مملکت نےبنوں کینٹ میں دہشت گردی کی کاروائی ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ دہشت گرد عناصر کا جڑ سے خاتمہ کیا جائے گا، صدر مملکت نے شہداء کیلئے بلندی درجات ، لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے.

دہشت گردی کے عفریت کو مکمل ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بنوں چھاؤنی حملے میں شہید ہونے والے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں،وزیراعظم شہباز شریف نے بنوں چھاؤنی میں دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی اور حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں لازوال ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، دہشت گردی کے عفریت کو مکمل ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، وزیراعظم شہباز شریف نے حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں نائب صوبیدار محمد شہزاد، حوالدار ظل حسین، حوالدار شہزاد احمد، سپاہی اشفاق حسین خان، سپاہی سبحان مجید، سپاہی امتیاز خان، سپاہی ارسلان اسلم اور فرنٹئیر کانسٹیبلری کے لانس نائیک سبز علی کے بلندی درجات کی دعا کی اور شہداء کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا،

اتحاد و اتفاق کی قوت سے دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ کریں گے۔وزیر داخلہ
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بہادر جوانوں نے جان دے کر دہشتگردی کا بڑا منصوبہ خاک میں ملایا اور 10 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں نے دہشتگردی کی سازش کو ناکام بنایا، دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملانے پر سیکیورٹی فورسز کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں، شہداء پوری قوم کا فخر ہیں اور ہم سب شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،دشمن پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی گھناؤنی سازش کررہا ہے، اتحاد و اتفاق کی قوت سے دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ کریں گے۔

Leave a reply