صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی گورچانی نے یوم عاشور پر ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا،

ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی رپورٹ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہداہت پر صوبائی انتظامیہ یوم عاشورہ پر متحرک ہے،صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی گورچانی نے یوم عاشور پر ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا،

محرم الحرام کے انتظامات کو موقع پر جاکر مانیٹر کیا،سردار شیرعلی گورچانی نے ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم کنٹرول روم کا وزٹ کرتے ہوئے
ویڈیو سکریز پر محرم الحرام کے روٹس،جلوسوں،انتظامات کا جاٸزہ بھی لیا۔

ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک،ڈی پی او سید علی نے انہیں بریفنگ دی۔صوبائی وزیر نے بہترین لائیو کوریج پر ڈپٹی کمشنر اور سٹاف کو شاباش دی۔
صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی گورچانی نے ڈیرہ غازیخان شہر کے مختلف بلاکس39،یاعلی مدد ٹینکی،حیدریہ اور رضویہ امام بارگاہوں کا دورہ کیا۔

امام بارگاہوں کے متولیوں،منتظمین،ممبران امن کمیٹی اور لائسنس داران سے ملاقاتیں کیں اور محرم الحرام کےجلوسوں،روٹس،سہولیات کی فراہمی بارے معلومات بھی لیں۔اس موقع پر متولیوں،منتظمین،جلوس شرکاء اور لائسنس داران نے بہترین انتظامات اور معاونت پر صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔

صوبائی وزیر سردار شیر علی گورچانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر عاشورہ پر پنجاب بھر میں سکیورٹی کے بہترین اقدامات کئے گئے ہیں،ڈیرہ غازیخان ضلع و ڈویژن میں عاشورہ پر فول پروف انتظامات پر انتظامیہ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں،یوم عاشور پر ڈویژن بھر میں صورتحال قابل کنٹرول ہیں،

سرادر شیر علی گورچانی نے کہا کہ عاشورہ پر ہم آہنگی اور اتحاد بین المسلمین کیلئے تمام متعلقہ سٹیک ہولڈر کے ممنون ہیں،امام بارگاہوں کے متولیوں،لائسنس داران اور منتظمین کے انتظامیہ سے تعاون کو سراہتے ہیں،

سردار شیر علی گورچانی نے کہا کہ عاشورہ پر امن کی فضا کو خراب کرنے والے عناصر سے سختی سےنمٹا جائے گا،کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے پوری طرح الرٹ ہیں۔

Leave a reply