صنم جاوید کی گرفتاری غیر قانونی قرار

انٹرنیٹ پر دیکھا کہ صنم جاوید بہت نامناسب زبان استعمال کرتی ہے،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب
0
71
sanam javede

اسلام آباد ہائیکورٹ، تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کی گرفتاری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی
صنم جاوید عدالت پیش ہوئی، اٹارنی جنرل بھی عدالت پیش ہوئے،اٹارنی جنرل نے کہا کہ ‏بلوچستان پولیس راہداری ریمانڈ کی استدعا پریس نہیں کر رہی،صنم جاوید اب آزاد ہیں اپنے صوبے میں جا سکتی ہیں، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے صنم جاوید کے وکیل سے استفسار کیا کہ ‏میں نے انٹرنیٹ پر دیکھا کہ صنم جاوید بہت نامناسب زبان استعمال کرتی ہے،آپ گارنٹی دیتے ہیں کہ صنم جاوید مزید نامناسب گفتگو نہیں کرے گی؟صنم جاوید کے وکیل نے کہا کہ جی، صنم جاوید آئندہ نامناسب الفاظ استعمال نہیں کرے گی،‏اسلام آباد ہائیکورٹ نے صنم جاوید کی گرفتاری غیرقانونی قرار دے کر رہائی کی درخواست نمٹا دی

صنم جاوید کو اب مزید کسی مقدمہ میں گرفتار نہیں کیا جائے گا، اٹارنی جنرل منصور اعوان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو یقین دہانی کرادی۔صنم جاوید کو اپنے صوبے میں جانے کی اجازت مل گئی

کوشش کروں گی کہ کسی طرح عمران خان سے ملاقات ہو جائے،صنم جاوید
عدالت پیشی کے موقع پر صنم جاوید کا کہنا تھا کہ کوشش کروں گی کہ کسی طرح عمران خان سے ملاقات ہو جائے،صنم جاوید سے صحافیوں نے سوال کئے مگر صنم جاوید نے انتہائی مختصر جواب دیئے، اس موقع پر صنم جاوید کے والد اور والدہ بھی انکے ہمراہ تھیں، جبکہ پی ٹی آئی کی خواتین رہنما بھی صنم جاوید کے ہمراہ تھیں،

واضح رہے کہ صنم جاوید کو ایف آئی اے نے رہا کیا تھا تو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا تھا بعد ازاں اگلے روز صنم جاوید کو بلوچستان پولیس نے تحویل میں لے لیا تھا تا ہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے صنم جاوید کو رہا کرنے اور بلوچستان منتقل نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ صنم جاوید جمعرات تک اسلام آباد رہیں گی اور کسی قسم کا کوئی بیان نہیں دیں گی،

صنم جاوید ،عالیہ حمزہ کو مریم نے تو نہیں کہا تھا کہ شہدا کے مجسمے جلائیں،عظمیٰ بخاری

صنم جاوید کو ضمانت کے بعد بلاجواز گرفتار کیا گیا، اسد قیصر

گوجرانوالہ،صنم جاوید عدالت پیش،جسمانی ریمانڈ منظور

صنم جاوید کی سینیٹ کیلیے نامزدگی،طیبہ راجہ پھٹ پڑیں

Leave a reply