پی ٹی آئی والے دہشت گردی کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لینا چاہتے،خواجہ محمد آصف

0
34
khwaja asif

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈہاک ججز کی تقرری کے معاملے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایسا معاملہ نہیں جس پر احتجاج کیا جاسکے۔خواجہ آصف نے وضاحت کی کہ "عدلیہ میں ایڈہاک ججوں کی تقرری پہلی مرتبہ نہیں ہورہی۔ متعدد بار ایسی تقرریاں ہوئی ہیں۔ اگر یہ پہلی مرتبہ ہورہی ہوتی تو اعتراض کی بات بھی بنتی تھی۔” انہوں نے یہ بھی کہا کہ "عدلیہ کی تاریخ میں بڑے بڑے نام ایڈہاک ججز بھی رہے ہیں۔”وزیر دفاع نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "پی ٹی آئی والے چاہتے ہیں ہر چیز ان کی مرضی کے مطابق ہو، تو یہ تو نہیں ہوسکتا۔” انہوں نے یاد دلایا کہ "ایک وقت تھا وہ اپنی مرضی کے مطابق ہر چیز کرتے تھے۔”
خواجہ آصف نے ملک کے سامنے موجود چند اہم مسائل کا ذکر بھی کیا، جن میں 9 مئی کے واقعے کا احتساب، معاشی مشکلات، مہنگائی، اور دہشتگردی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "مہنگائی ہمارے لیے اور عوام کے لیے تشویشناک بات ہے۔ دہشتگردی ہمارا بہت بڑا مسئلہ ہے، شہدا کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔وزیر دفاع نے پی ٹی آئی پر الزام لگایا کہ وہ نہیں چاہتی کہ معیشت بحال ہو اور پاکستان ترقی کرے۔ انہوں نے کہا کہ "پی ٹی آئی والے دہشت گردی کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لینا چاہتے۔ خیبرپختونخوا میں شہادتیں ہوتی ہیں، پی ٹی آئی کا کوئی بندہ جنازہ تک پڑھنے نہیں جاتا۔”خواجہ آصف نے اپنے بیان کا اختتام اس ملاحظے کے ساتھ کیا کہ "کل تک جو ایبسلوٹلی ناٹ تھا، اس ملک سے یہ اپنی ساری سیاست کنٹرول کررہے ہیں۔

Leave a reply