پشاور: بی آر ٹی کرایوں میں اضافہ

0
45

خیبر پختونخوا اربن موبیلٹی اتھارٹی (کے پی یو ایم اے) نے بس ریپیڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کے خسارے کو کم کرنے کےلیے کرایوں میں پانچ سے دس روپے اضافہ کر دیا ہے۔بس سروس کے چند روٹس پر 5 جبکہ کچھ پر 10 روپے کا اضافہ کیا گیا جبکہ بی آر ٹی کا چمکنی سے حیات آباد تک کرایہ 50 روپے سے بڑھا کر 60 روپے کر دیا گیا ہے۔
بی آر ٹی کو سالانہ ساڑھے تین ارب روپے سے زیادہ کی سبسڈی دی جا رہی ہے۔ کرایوں میں اضافہ سے بی آر ٹی کے خسارے میں سالانہ پچاس کروڑ روپے کی کمی ہوگی ،اعلامیہ میں کہا گیا کہ 60 سال سے زیادہ عمر کے بزرگ شہریوں کو کرایہ میں 50 فیصد رعایت ہوگی اور پانچ سال سے کم عمر بچوں کو بی آر ٹی پر مفت سفری سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔ کرایہ میں اضافہ پیٹرول کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ متعلقہ بورڈ اجلاس میں وزیر اعلی کے پی نے بی آرٹی کا کرایہ بڑھانے کی منظوری دی تھی

Leave a reply