جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس ،عمران خان کی بہنوں کی ضمانت میں توسیع

0
39
jinnah

جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس ، انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پولیس کو تفتیش مکمل کرنے کا آخری موقع دے دیا۔

عمران خان کی بہنوں اور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی، جج نے کہا کہ پولیس کے پاس جو بھی تفتیش ہے وہ آئندہ سماعت پر مکمل کر کے پیش کرے، پولیس نے آج نامکمل ریکارڈ عدالت میں پیش کیا تھا ،عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں چھ اگست تک توسیع کر دی اور حکم دیا کہ ملزمان شامل تفتیش ہوں

دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ امن و امان کی صورتحال کے باعث ملزمان سے تفتیش نہیں ہوسکی، عدالت ہمیں ملزمان سے تفتیش مکمل کرنے کی مہلت فراہم کرے،عدالت نے استفسار کیا کہ
پولیس کو کتنا وقت درکار ہے؟ امن و امان کا معاملہ تو دو دن پہلے تھا، پولیس حکام نے کہا کہ یکم محرم سےدس محرم تک امن و امان کی ڈیوٹی کرتے ہیں،جج خالد ارشد نے کہا کہ 13 ماہ سے عبوری ضمانتیں چل رہی ہیں، کتنی مہلت چاہیے؟

Leave a reply