سی ٹی ڈی کی کاروائی، القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن کا انتہائی قریبی ساتھی گرفتار کر لیا
سی ٹی ڈی پنجاب نے کاروائی کی ہے اور بڑی کامیابی ملی ہے،سی ٹی ڈی پنجاب کیمطابق القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کے قریبی ساتھی اور عالمی سطح پہ مطلوب امین الحق کو گرفتار کرلیا گیا گیا ہے، القاعدہ کمانڈر جعلی دستاویزات کیساتھ پنجاب میں مقیم اور القاعدہ کی تنظیم نو کر رہا تھا ،
ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران عالمی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے سینئر جنگجو امین الحق کو سرائے عالمگیر سے گرفتار کرلیا ۔القاعدہ کے سینئر جنگجو امین الحق کی گرفتاری دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں ایک اہم پیش رفت ہے ۔ ترجمان کے مطابق عالمی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کا سینئر جنگجو امین الحق 1996 سے اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی اور کئی دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھا ۔ گرفتار دہشت گرد امین الحق کا نام اقوام متحدہ کی عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہے ۔سی ٹی ڈی نے دہشت گرد کی گرفتاری کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔ امین الحق کی گرفتاری پاکستان اور دنیا بھر میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے جاری کوششوں میں ایک اہم پیش رفت ہے ۔
ترجمان سی ٹی دی نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردامین الحق ملک میں بڑے پیمانے پر دہشت گردی کے منصوبے کو پلان کررہا تھا، یہ گرفتاری دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے میں حکومت پنجاب نے سی ٹی ڈی کی کاوشوں کو سراہا اور پوری قوت سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے عزم کا اعادہ کیا۔ کاو ¿نٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب تندہی سے محفوظ پنجاب کے اپنے ہدف پر عمل پیرا ہے اور دہشت گردوں اور ریاست دشمن عناصر کو سلاخوں کے پیچھے پہنچانے کی کوششوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی،انہوں نے کہا کہ کسی بھی متعلقہ معلومات کی صورت میں ہیلپ لائن پر کال کریں ۔ کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب0800-11111 ۔