جوبائیڈن صدارتی انتخابات سے پیچھےہٹنے پر قائل

0
59
Joe Biden

امریکی صدر جوبائیڈن صدارتی انتخابات میں پیچھے ہٹتے دکھائی دے رہے ہیں، توقع کی جا رہی ہے کہ وہ دستبردار ہو جائیں گے اور انکی جگہ کسی اور کو امیدوار نامزد کیا جائے گا

خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن صدارتی دوڑ سے باہر ہو سکتے ہیں،جوبائیڈن جلد دستبردار کا اعلان کر دیں گے،جوبائیڈن نائب صدر کملا ہیرس کی اپنے جانشین کے طور پر حمایت نہیں کریں گےتاہم کئی میڈیا رپورٹس میں یہ خبریں آ رہی ہیں کہ ڈیموکریٹک امیدوار نائب صدر کملا ہیرس ہو سکتی ہیں

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ حالیہ صدارتی مباحثے میں ڈونلڈ ٹرمپ کو جو بائیڈن پر برتری حاصل ہوئی تھی، اس مباحثے کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن کی صحت اور خراب کارکردگی بارے سوال اٹھائے گئے تھے، نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ جوبائیڈن کے قریبی لوگوں کا خیال ہے کہ بائیڈن نے اس خیال کو قبول کرنا شروع کر دیا ہے،اب وہ بھی محسوس کرنے لگے ہیں کہ وہ نومبر میں ہونے والے انتخابات جیتنے کے قابل نہیں ہیں، ڈیموکریٹک پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو لگتا ہے کہ بائیڈن اب پیچھے ہٹ جائیں گے

دو روز قبل سابق امریکی صدر براک اوباما نے بھی کہا تھا کہ اس بار بائیڈن کی جیت کے امکانات بہت کم ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی کہا کہ جمعرات کی رات تک یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ بائیڈن شاید کبھی یہ اعلان نہیں کریں گے کہ وہ الیکشن لڑیں گے، اس کے ساتھ ہی نائب صدر کملا ہیرس نے پارٹی امیدوار بننے کے امکان کے درمیان نائب صدر کے امیدوار کے لیے آپشنز تلاش کرنا شروع کر دیا ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق بظاہر جو بائیڈن اس حقیقت کو تسلیم کررہے ہیں کہ انہیں ممکنہ طور پر اس دوڑ سے دستبردار ہونا پڑے گا، جو بائیڈن 2024 کی امریکی صدارتی دوڑ سے دستبردار ہو جاتے ہیں، تو کون کون ممکنہ امیدوار ہے جو ڈیموکریٹک کی جانب سے بطور صدارتی امیدوار ان کی جگہ لے سکتے ہیں ؟

کملا ہیرس
جو بائیڈن کی جگہ لینے والوں میں سب سے پہلا نام موجودہ نائب صدر کملا ہیرس کا ہے،کملا ہیرس بائیڈن کی وفادار اتحادی ہیں، اگر کملا ہیرس، صدارتی انتخابات لڑکر کامیاب ہو جاتی ہیں تو وہ پہلی خاتون صدر، دوسری سیاہ فام صدر اور پہلی ایشیائی امریکی صدر کے طور پر منتخب ہوکر تاریخ رقم کر دیں گی۔

گیون نیوزوم
کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزوم صدر جو بائیڈن کی جگہ لینے کے لیے ایک مضبوط امیدوار ہیں، گیون نیوزوم قومی سطح پر ڈیموکریٹس کی حمایت اور اینٹی ریپبلکن کے طور پر جانے جاتے ہیں،گیون نیوزوم امریکی سیاست میں کافی متحریک ہیں، لیکن وہ فی الحال بائیڈن کو منتخب کروانے کے لیے مہیم چلا رہے ہیں۔

گریچین وائٹمر
مشی گن کی گورنر گریچن وائٹمر بھی صدارتی انتخابات کے لیے اہم امیدوار ہیں، انہوں نے ماضی میں بائیڈن کے لیے مہم چلائی تھی، وہ خواتین کے لیے اہم مسائل پر کھل کر بات کرتی ہیں، اگر وہ منتخب ہوئیں تو وہ پہلی خاتون صدر ہوں گی۔

جے بی پرٹزکر
ایلی نوائے کے گورنر جے بی پرٹزکر، پرٹزکر خاندان کے ایک ارب پتی شخص اور امریکی صدارت کے لیے اہم امیدوار ہیں،اسقاط حمل کے حقوق، اسلحہ پر قابو اور چرس کی قانونی حیثیت جیسے اہم مسائل پر مضبوط موقف رکھنے والے جے بی پرٹزکر امریکی صدارتی امیدوار کے لیے مالی اعتبار سے ایک امیر ترین اور ترقی پسند خیال کے حامل انتخاب ہیں تاہم وہ بائیڈن کی انتخابی مہم کے لیے کام کر رہے ہیں۔

جوش شاپیرو
پنسلوینیا کے گورنر جوش شاپیرو پنسلوینیا کی سیاست کے میدان میں ایک ابھرتا ہوا ستارہ ہیں اور صدارتی انتخابات کے لیے ایک بہترین امیدوار ہیں

ٹرمپ پر حملہ،ایران پر الزام لگ گیا،ایران کی تردید

اوہائیو،ریپبلکن نیشنل کنونشن کے باہر فائرنگ سےچاقو بردار شخص ہلاک

گولی لگنے سے میرا کان کا حصہ کٹ گیا ،ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ پر قائم مقدمہ عدالت نے کیا خارج

ٹرمپ سے قبل کن اہم شخصیات پر ہوئے حملے؟

ہمیشہ سے کہیں زیادہ اب متحد ہونے کی ضرورت ہے،ٹرمپ

صدر مملکت اور وزیر اعظم کاسابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی کے دوران حملے کی شدید مذمت

انتخابات نہیں جیت سکتے، جوبائیڈن کو پیغام مل گیا

امریکی میگزین نے ٹرمپ،جوبائیڈن کی نیم برہنہ تصویر سرورق پر شائع کر دی

Leave a reply