ژوب: پولیو کیس رپورٹ ہونے کے بعد ملک میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 9 ہوگئی

0
32
Polio Virus

پاکستان میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں تشویشناک اضافہ، بلوچستان کے ضلع ژوب سے پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ ضلع ژوب پولیو کیس رپورٹ ہونے کے بعد ملک میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 9 ہوگئی ۔ یونین کونسل حسن زئی اربن ٹو کے ڈیڑھ سالہ بچے سے لئے گئے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ وزارتِ صحت کےمطابق متاثرہ بچے میں معذوری کی علامات 28 جون کو ظاہر ہوئی تھیں، وائرس کی جینیاتی جانچ ابھی جاری ہے۔ وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ کا کہنا ہے کہ پولیو وائرس ابتک 9 بچوں کو متاثر کر چکا ہے، متاثرہ 9 میں سے 7 بچے بلوچستان سے رپورٹ ہوئے تھے، متاثرہ علاقے میں پولیو کی واپسی تشویش ناک ہے ۔فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا کا کہنا ہے کہ پولیو وائرس کی 50 سے زائد اضلاع میں موجودگی بچوں کیلئے مسلسل خطرہ ہے، خاص طور پر ایسے بچے جن کی قوت مدافعت ویکسین نہ لینے کی وجہ سے کمزور ہے، بچوں کو اس سے بچانے کا سب سے موثر طریقہ پولیو سے بچاؤ کی متعدد خوراکیں ہیں ۔

Leave a reply