دعا زہرہ کیس میں نئی پیشرفت،عدالت نے فیصلہ سنا دیا

0
87
dua zahra

گھر سے بھاگ کر شادی کرنے والی دعا زہرہ کیس میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے، عدالت نے دعا زہرہ کو مستقل طور پر والدین کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا

شہر قائد کراچی کی فیملی کورٹ میں دعا زہرہ کیس میں والد کی بچی مستقل والدین کے حوالے کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے دعا زہرہ کیے والد کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا،عدالت نے لڑکی کی کسٹڈی والدین کے حوالے کرنے کا حکم دیتے ہوئے والدین کو 2 لاکھ روپے کےذاتی مچلکے بھی جمع کرانے کا حکم دیا،عدالت نے کہا کہ جب تک بچی بالغ نہیں ہو جاتی مستقل طور پر والدین کے ساتھ رہے گی، بچی کی فلاح وبہبود کو مدنظر رکھتے ہوئے حقیقی والدین کے حوالے کیا جا رہا ہے، عدالت نے دعا زہرہ کے والدین کو ہدایت کی کہ بچی کی تمام ضروریات،تعلیم،خوارک کا خیال رکھا جائے اور بچی کو جب بھی عدالت طلب کرے پیش کرنا ہوگا، بچی نے خوشی سے والدین کے ساتھ جانے پر رضا مندی ظاہرکی ہے، ظہیر احمد ثابت کرنے میں ناکام رہے بچی کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جا رہا،کورٹ کے مطابق ریکارڈ سے ثابت ہوتا ہے والدین نے بچی کو محفوظ رکھنے کی بھرپور کوشش کی اور سندھ ہائیکورٹ نے بچی عارضی کسٹڈی پہلے ہی والدین کےحوالے کرنے کا فیصلہ دیا،عدالت نے بچی مستقل والدین کے حوالے کرنے کی والد کی درخواست نمٹا دی۔

دعا کیجیے گا ہماری دعا ظالموں کے چنگل سے آزاد ہو،دعا زہرہ کے والدین کی اپیل

دعا زہرہ کیس،عمر کے تعین کیلئے ایک بار پھر میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

 دعا زہرہ کو عدالت نے دارالامان بھجوانے کا حکم 

دعا زہرا کو کراچی منتقل کردیا گیا۔

والدین سے نہیں ملنا چاہتی،دعا زہرہ کا عدالت میں والد کے سامنے بیان

گینگ نے دعا زہرہ کی نجی،نازیبا تصاویر لیک کر دیں

واضح رہے کہ دعا زہرہ نے گھر سے بھاگ کر شادی کر لی تھی، دعا زہرہ کے شوہر ظہیر احمد کا کہنا ہے کہ کہ دعا اور میرا رابطہ پب جی گیم کے ذریعے ہوا اور پچھلے تین سال سے ہمارا رابطہ تھا دعا زہرہ کراچی سے خود آئی ہے دعا نے میرے گھر کے باہر آکر مجھے میسج کیا وہ رینٹ کی گاڑی پر آئی تھی میرے گھر والے شادی پر آمادہ تھے میرے گھر والے بھی چاہتے تھے کہ دعاکے گھر والے رضامند ہوں لیکن دعا کے گھر والوں نے شادی کیلئے مثبت جواب نہیں دیا اسی وجہ سے یہ خود اپنا گھر چھوڑ کر آ گئی

 دعا زہرہ کی پرائیویٹ تصاویر لیک کر دی گئیں

کیا آپ سمجھتے ہیں لڑکی سے ریپ ہوا؟ دعا زہرہ کیس میں عدالت کا استفسار

Leave a reply