صنم جاوید کی رہائی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست

0
133
sanam javede

پنجاب حکومت نے صنم جاوید کو 9 مئی کے مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
سپریم کورٹ کے ایڈووکیٹ آن ریکارڈ کی جانب سے صنم جاوید کو نوٹس بھجوایا گیا جو صنم جاوید کو موصول ہو گیا ہے،پنجاب حکومت نے 2 رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی ہے، لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے صنم جاوید کو گوجرنوالہ مقدمے سے ڈسچارج کیا تھا

صنم جاوید کی کچھ چیزیں ایسی ہیں جو اخلاقیات سے گری ہوئی ہیں، طیبہ راجہ

صنم جاوید ،عالیہ حمزہ کو مریم نے تو نہیں کہا تھا کہ شہدا کے مجسمے جلائیں،عظمیٰ بخاری

صنم جاوید کو ضمانت کے بعد بلاجواز گرفتار کیا گیا، اسد قیصر

گوجرانوالہ،صنم جاوید عدالت پیش،جسمانی ریمانڈ منظور

صنم جاوید کی سینیٹ کیلیے نامزدگی،طیبہ راجہ پھٹ پڑیں

واضح رہے کہ صنم جاوید کو لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر رہا کیا گیا تھا تو ایف آئی اے نے تحویل میں لے لیا تھا بعد ازاں ایف آئی اے نے رہا کیا تو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا تھا بعد ازاں اگلے روز صنم جاوید کو بلوچستان پولیس نے تحویل میں لے لیا تھا تا ہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے صنم جاوید کو رہا کرنے اور بلوچستان منتقل نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ صنم جاوید جمعرات تک اسلام آباد رہیں گی اور کسی قسم کا کوئی بیان نہیں دیں گی،بعد ازاں عدالت نے صنم جاوید کی گرفتاری غیر قانونی قرار دیتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا.

Leave a reply