اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )علی پور میں زمین کاتنازعہ،نوجوان کو درخت سے باندھ کر ،پٹرول چھڑک کر آگ لگادی گئی،نوجوان دم توڑگیا
تفصیل کے مطابق اراضی کا تنازعہ،چار افراد نے دن دیہاڑے نوجوان کو درخت سے باندھ کر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی،نشتر ہسپتال ملتان لیجاتے راستہ میں دم توڑ گیا ملزمان کی عدم گرفتاری پر وارثان کا احتجاج ،مقدمہ درج،
گذشتہ روز موضع مٹھن والی کی بستی جمن والی کے بشیر جتوئی دوائی لیکر دھوڑ کوٹ سے دو بجے گھر پہنچا،دیکھا درخت سےاس کا بھتیجا احسان جتوئی بندھا ہوا چیخ وپکار کر رہا تھا،اسے پورے جسم پر آگ لگی ہوئی تھی،دیگر رشتہ داروں کی مدد سے آزاد کرایا،آگ بجھائی گئی اور نوجوان بری طرح جھلس چکا تھا،جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال علی پور لےجایا گیا،ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت کے پیش نظر نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا،
روہیلانوالی کے نزدیک احسان جتوئی زندگی کی بازی ہار گیا،مرنے سے قبل پولیس کو احسان جتوئی نے بیان میں بتایا کہ اسے مسمیان اللہ بچایا،رشید،بابر،یوسف جتوئی نے باندھ کر پٹرول چھڑک کر آگ لگائی،قبل ازیں ملزمان قتل کی دھمکیاں دے چکے تھے،
وجہ عناد زمین کا تنازعہ بتایا گیا ،پولیس تھانہ سیت پور نے ملزمان کے خلاف بشیر جتوئی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے،تاہم تاحال پولیس نے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی.