قصور،باغی ٹی وی (بیوروچیف غنی محمود)پلاسٹک شاپر بیگز پر پابندی،پابندی کا فائدہ دکانداروں کو،شاپنگ بیگز کی الگ سے قیمت وصولی،شہری پریشان

تفصیلات کے مطابق پنجاب گورنمنٹ نے پلاسٹک بیگز کے مضر ماحولیات اثرات کے پیش نظر سنگل یوز پلاسٹک کے استعمال اور خرید و فروخت پر 5 جون 2024 سے مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے

ایک مرتبہ استعمال ہونے والی اشیاء جیسا کہ پلاسٹک کانٹے، چمچے، اسٹرا، پلیٹس، ڈسپوزیبل گلاس، فوڈ بکس، پلاسٹک اسٹیکرز، پلاسٹک جھنڈے، پلاسٹک بینرز جو کہ 80 مائیکرو وزن سے کم ہو اور وہ پلاسٹک بیگز جس کی موٹائی 75 مائیکرو زون سے کم ہو ان کے استعمال اور خریدو فروخت پر مکمل پابندی ہے

اس چیز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مہنگائی کی ماری عوام پر دکاندار حضرات نے شاپر بیگز کا خرچ بھی ڈالنا شروع کر دیا ہے،خریدی گئی چیزوں پر پہلے سے ٹیکس دینے والی عوام اب شاپر بیگز کے پیسے دکاندار کو الگ سے دیتی ہے

شہریوں کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ دکانداروں کو پابند کرے کہ وہ شاپنگ بیگز کی قیمت لوگوں سے وصول نا کریں ،شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جو دکاندار الگ سے شاپنگ بیگز کی قیمت وصول کر رہے ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے.

Shares: