بنگلہ دیش، طلبا کا احتجاج رنگ لے آیا، حسینہ واجد نے گھٹنے ٹیک دیئے

بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کر لیا اور سرکاری ملازمتوں میں 93 فیصد اوپن میرٹ کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرنے کا اعلان کر دیا،بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمتوں کے کوٹے کو 7 فیصد تک محدود کردیا ہے

بنگلہ دیش کی حکومت نے انٹرنیٹ سروسز آج رات سے بحال کرنے، بدھ کو کرفیو میں صبح 10 سے شام 5 بجے تک نرمی کرنے اور دفاتر صبح 11 سے 3 بجے تک کھولنے کا بھی اعلان کردیا،

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے سے بنگلہ دیش میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں میں 174 افراد ہلاک، سیکڑوں زخمی اور ڈھائی ہزار سے زیادہ گرفتاریاں ہوئی ہیں،مرنے والوں میں صحافی بھی شامل ہیں، احتجاج کے دوران مظاہرین نے سرکاری ٹی وی کا دفتر بھی جلا دیا تھا،

بنگلہ دیش،پاکستانی طلبا پھنس گئے، والدین کی وزیراعظم سے اپیل

بنگلہ دیش: 105 افراد کی ہلاکت کے بعد کرفیو نافذ، فوج طلب کرلی گئی

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے بھی پرامن مظاہرین کے خلاف تشدد کی مذمت کی ہے،

 بنگلہ دیش میں یونیورسٹیوں کو غیر معینہ مدت کے لئے مدت کر دیا گیا 

Shares: