کشمور،باغی ٹی وی(نامہ نگارمختیار احمد اعوان)ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کشمور ایٹ کندھ کوٹ ستار سردار کی زیر صدارت دفتر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر میں ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کا اجلاس ہمراہ ممبران کمیٹی منعقد ہوا، ممبران ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کے ساتھ مختلف سماجی تنظیموں اور سوِل سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔
اجلاس کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ستار سردار نے تمام شرکاء کو ویلکم کیا اور اجلاس کے اغراض ومقاصد بیان کئے ، شرکاء کی توجہ خاص طور پر ووٹ کے اندراج، درستگی اور اخراج کے طریقہ کار کی طرف مبذول کرائی گئی اور یہ بتایا گیا کے وہ تمام افراد جن کا ووٹ کسی بھی وجہ سے اب تک درج نہ ہو پایا ہے وہ ضرور ہی ووٹ کا اندراج کروائیں۔
اس سلسلہ میں بِلا معاوضہ فارم جات ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے دفتر میں میسر ہیں جو کے ضرورتمندافراد اپنے اور اپنے گھرانے کے کسی بھی فرد کے ووٹ کے اندارج کیلئے حاصل کر سکتے ہیں۔
حاضرین سے مخاطب ہوتے ہوئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے مزید کہا کے ایسے تمام افراد جن کا شناختی کارڈ نادراے جاری ہوچکا ہے، اپنے ووٹ کا اندراج شناختی کارڈ پر درجہ مستقل یا عارضی پتہ کے مطابق یقینی بنانے کیلئے شارٹ میسج سروس SMS (8300) پر اپنے شناختی کارڈ کا نمبر بھیجیں اور اگر انکا ووٹ درجہ نہ ہو تو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے دفترسے رجوع کریں ۔عوام الناس اپنے ووٹ کا اندراج قومی شناختی کارڈ پر موجود مستقل / موجودہ پتے پر یقینی بنائیں۔
آگاہی مہم کے لئے سول سوسائٹی اور مختلف اسٹیک ہولڈرز کو چاہیے کہ وہ اس قومی فریضے میں الیکشن کمِشن آف پاکستان کا ساتھ دیں۔ تمام شرکاء اپنے اپنے علاقوں میں مہم چلائیں تاکہ ہر فرد تک یہ اہم پیغام پہنچ سکے ،شرکت کرنے والے تمام اسٹیک ہولڈرز اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے الیکشن کمیشن کی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے شانہ بشانہ ساتھ دینے کا عہد کیا۔
اجلاس کے اختتام پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا جبکہ ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کے ممبران کی طرف سے بھرپور تعاون کو جاری رکھنے کا عہد کیا گیا۔