چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت ستھرا پنجاب پروگرام کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس

گوجرانوالہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار محمد رمضان نو شاہی)چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت ستھرا پنجاب پروگرام کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس،کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدرشیرازی نے پنجاب کے دیگر کمشنرز کے ہمراہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی

حکومت پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں کمشنر گوجرانوالہ ڈوثرن نوید حیدرشیرازی کی زیر صدارت ستھرا پنجاب پروگرام کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نوید حیدرشیرازی نے کہا کہ یونین کونسلز سے ٹیکس کلیکشن کو بہتر کیا جائے۔

جس یونین کونسل سے ٹیکس اکٹھا ہوگا اسی یونین کونسل پر خرچ کیا جائے گا۔ گوجرانوالہ ڈوثرن کے تمام اضلاع کے تمام مواضعات میں چوکیدار تعینات کیا جائے گا۔ یونین کونسل لیول پر گھروں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے۔ تمام ویلجز کو صاف ستھرا بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنرمحمد طارق قریشی، اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز۔ایڈیشنل کمشنر محمد شفیق ،اسسٹنٹ کمشنر تنویر یاسین ، تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ قمر ذیشان، چیف افیسر ضلع کونسل محمد خرم اور سی او میٹرو پولیٹن کارپوریشن حیدر علی چٹھہ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

Leave a reply