باراک اوباما کا امریکی صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان
سابق امریکی صدر باراک اوباما نے امریکی صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کردیا ہے
سابق امریکی صدر باراک اوباما اور انکی اہلیہ مشیل اوباما نے کملا ہیرس کو فون کیا اور اس دوران ان کی حمایت کا اعلان کیا، اس موقع پر باراک اوباما کا کہنا تھا کہ آپ کی حمایت، وائٹ ہاؤس تک پہنچنے میں مدد کرنے کیلئے فخر محسوس کر رہے ہیں،مشیل اوباما نے کملا ہیرس سے گفتگو میں کہا کہ آپ پر فخر محسوس کرتی ہوں، توقع ہے انتخاب تاریخی ہوگا، کملا ہیرس نے حمایت کے اعلان پر شکریہ اداکیا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن صدارتی انتخابات سے دستبردار ہو گئے تھے اور انہوں نے کملاہیرس کو صدارتی امیدوار نامز د کیا تھا،،کملا ہیرس ڈیمو کریٹس کی صدارتی امیدوار بنیں تو امریکی تاریخ میں پہلی بار سیاہ فام خاتون صدارتی امیدوار ہوں گی،
قبل ازیں امریکی ایوان نمائندگان کی سابق اسپیکر اور ڈیموکریٹک رہنُما نینسی پیلوسی نےکاملا کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ وہ صدر جو بائیڈن کی جگہ ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کے طور پر نائب صدر کملا ہیرس کی انتخابی مہم شروع کرنے کی حمایت کرتی ہیں،آج ہمارے ملک کے مستقبل کے لیے بڑے فخر اور بے پناہ امید کے ساتھ میں نائب صدر کملا ہیرس کی صدر کے امیدوار کے لیے تائید کرتی ہوں، پیلوسی نے بائیڈن کے صدارتی الیکشن کی دوڑ سے دست برداری کے اعلان تک ان کی حمایت میں کلیدی کردار ادا کیا تھا،پیلوسی نے کہا کہ کیلیفورنیا میں ان کے ساتھی ڈیموکریٹ ہیرس کی حمایت کرتے ہیں، ہیرس اس سے قبل کیلیفورنیا کے ریاستی سینیٹر اور ریاستی اٹارنی جنرل کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں
ٹرمپ کسی جرم میں سزا پانے والے پہلے امریکی رہنما ہیں،کاملا ہیرس
حملہ آور نے ٹرمپ پر حملہ سے قبل ڈرون اڑا کر جائزہ لیا تھا
ٹرمپ پر حملہ،ایران پر الزام لگ گیا،ایران کی تردید
اوہائیو،ریپبلکن نیشنل کنونشن کے باہر فائرنگ سےچاقو بردار شخص ہلاک
گولی لگنے سے میرا کان کا حصہ کٹ گیا ،ٹرمپ
ڈونلڈ ٹرمپ پر قائم مقدمہ عدالت نے کیا خارج
ٹرمپ سے قبل کن اہم شخصیات پر ہوئے حملے؟
ہمیشہ سے کہیں زیادہ اب متحد ہونے کی ضرورت ہے،ٹرمپ
صدر مملکت اور وزیر اعظم کاسابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی کے دوران حملے کی شدید مذمت
انتخابات نہیں جیت سکتے، جوبائیڈن کو پیغام مل گیا
امریکی میگزین نے ٹرمپ،جوبائیڈن کی نیم برہنہ تصویر سرورق پر شائع کر دی