سیالکوٹ: چونڈہ، عدالت گڑھا اور اگوکی روڈ پر ناجائز تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن

سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)ضلع کونسل سیالکوٹ کا چونڈہ، عدالت گڑھا اور اگوکی روڈ پر ناجائز تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن ، ہیئوی مشینری کے ذریعے 105 تجاوزات کو مسمار کردیا گیا جبکہ 64 غیر قانونی اور نقشہ کے بغیر تعمیرو بلڈنگز کو سر بمہر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف آفیسر ضلع کونسل فدا میر اور ڈسٹرکٹ آفیسر ریگولیشن رانا ثقلین محمود کی زیر نگرانی بلڈنگ/ انفورسمنٹ انسپکٹرز اور ریگولیشن کے عملہ نے تحصیل پسرور کے قصبہ چونڈہ 6 تجاوزات کو گرا دیا، 2 شاہراہ عام کو قبضہ مافیا سے واگذار کروا کر کھول دیا، 25 دکانوں کے بڑھے ہوئے تھڑوں اور چھپڑوں کو گرایا گیاجبکہ 20 عمارتیں جو بغیر نقشہ کی منظوری کی تعمیر کی گئیں تھی سیل کردیا۔

اسی طرح عدالت گڑھا، اگوکی روڈ اور جلیاالی میں آپریشن کے دوران 85 تجاوزات کومسمار کردیا اور 44 غیرقانونی تعمیرات کو سیل کردیا۔ آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 9 کلومیٹر روڈ سے تجاوزات کو مکمل طور پر کلیئر کردیا گیا۔

تعمیراتی سامان روڈ پر لوڈ اور ان لوڈ کرنے والے ریت، بجری اور سریا فروشوں کو 60 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا اور آئندہ روڈ استعمال کرنے سے باز رہنے کی وارننگ جاری کی۔

سی او ضلع کونسل فدا میر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی ہدایات کی روشنی میں ضلع کونسل میں غیر قانونی تعمیر اور تجاوزات مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دکاندار اپنی حدود میں رہیں بصورت دیگر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Leave a reply