نوجوان آرٹسٹ کسی بھی ملک کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس اسلام آباد میں فن پاروں کی نمائش میں بطور مہمان خصوصی شرکت۔
0
52
Art has always been a powerful medium to raise awareness and promote understanding among people, said Chairman Senate Syed Yousaf Raza Gilani while inaugurating a fundraiser art exhibition at Pakistan National Council of Arts.

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس اسلام آباد میں فن پاروں کی نمائش میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اورتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان آرٹسٹ کسی بھی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔آج یہاں 12 نوجوانوں کے فن پاروں کو دیکھ پر بہت خوشی ہوئی ان کی محنت اور ویژن نظر آرہا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ نوجوان آرٹسٹوں کو ملک کا قیمتی اثاثہ بنانے کے لئے انہیں بہترین مواقع فراہم کرنے چاہیں۔ ایسے نوجوان آرٹسٹوں کی حوصلہ افزائی کرنے سے ان کی کارکردگی اور کام میں بہتری آتی ہے۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میں بھی آرٹ سے پیار کرتا ہوں۔فن پاروں کو دیکھ کر لوگ آرٹسٹ کے کام سے متاثر ہوتے ہیں۔

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان میں فنون لطیفہ اور ڈیجیٹل آرٹ فروغ پا رہے ہیں۔اس شعبے کی بہتری کے لئے موثر حکمت عملی اور اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ تصوری تخیلات کو کینوس پر اتارنا بھی ایک فن ہے جو دیکھنے والوں کے لئے حیرت کالمحہ ہوتا ہے۔ہر آرٹسٹ اپنی نوعیت میں ایک الگ شخصیت کا مالک ہوتا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ نئے رجحانات سے آگاہی نہایت اہم ہے جس کے ذریعے سے آرٹسٹ اپنے فن کو نئی جہتوں سے روشناس کر سکتے ہیں۔خطاطی اور فن پاورں کے طلبا ء و طالبات اپنی صلاحیتوں میں نکھار کیلئے زیادہ محنت کریں۔ یہاں آج کا دورہ کر کے فنکاروں کی ہنر مندی دیکھنے کا موقع ملا اور یہاں تخلیق کردہ تمام فن پارے آرٹ کا بہترین نمونہ ہیں۔ ایسی نمائشوں کا انعقاد ملک کے تمام صوبوں میں ہونا چاہیے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخواہ میں بھی فن پاروں کی نمائش کا انعقاد لوگوں کی دلچسپی کا باعث بنے گا۔اس قسم کی نمائشوں سے پاکستان کا سوفٹ امیج دنیا بھر میں اُجاگر ہوتا ہے۔ صوبہ خیبر پختونخواہ اور سابق فاٹا کے لوگ پڑھے لکھے اور محنتی ہیں۔ صوبہ خیبر پختونخواہ میں دہشت گردی کو کنڑول کرنے کے لئے بہت کام کیا ہے۔ وہ وقت دور نہیں جب پورے ملک کو امن و امان کا گہوار ہوگا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کی جنگ میں بے شمار جانی و مالی قربانیاں دی ہیں۔ لوگ پہلے فاٹا کے نام سے بھی ڈرتے تھے۔سابق فاٹا کے لوگ پڑھے لکھے اور حب الوطن ہیں۔چیئرمین سینیٹ مزید کہا کہ بیرون ممالک میں پاکستان کے مثبت امیج کو اُجاگر کرنا ہم سب کا فرض ہے۔

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستانی محنتی اور انتہائی قابل لوگ ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ انہیں موثر مواقع فراہم کیے جائیں۔ چیئرمین سینیٹ نے فن پاروں کی نمائش کی انتظامیہ کو شاندار نمائش پر خراج تحسین پیش کیا۔نمائش کے موقع پر چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ گورنر صوبہ خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب آمنہ شیخ بھی موجود تھیں

Leave a reply