محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ بحیرہ عرب سے آنے والی مون سون ہواؤں کے باعث آج سے بدھ تک پاکستان کے مختلف حصوں میں بارشوں کا امکان ہے۔ کشمیر، اسلام آباد، پنجاب اور بالائی خیبرپختونخوا میں بارش کی توقع ہے، جبکہ آزاد کشمیر کے بعض علاقوں میں شدید بارش سے نالوں میں پانی کی سطح بڑھ گئی ہے۔بلوچستان کے شہروں ژوب، بارکھان، لورالائی، سبی اور خضدار میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے ساحلی علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے، جبکہ کراچی میں کل سے بارش شروع ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔لاہور میں موسم ابرآلود رہنے کا امکان ہے، جہاں درجہ حرارت 28 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ پشاور میں بھی بارش کا امکان ہے، جہاں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے 29 سے 31 جولائی کے دوران جنوبی پنجاب کے زیادہ تر اضلاع میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ متعدد ڈویژنوں میں مون سون بارشوں کا امکان ہے۔حکام نے متعلقہ محکموں کو الرٹ کر دیا ہے اور بڑے شہروں کی انتظامیہ کو پیشگی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے کنٹرول روم میں 24 گھنٹے موسمی صورتحال کی نگرانی کی جا رہی ہے۔شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ محتاط رہیں اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ حکومت نے تمام متعلقہ اداروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔
29 سے 31 جولائی کے دوران جنوبی پنجاب کے زیادہ تر اضلاع میں بارش کی پیش گوئی
