مزید دیکھیں

مقبول

سیالکوٹ: جی سی ویمن یونیورسٹی میں فکرِ اقبال اور امتِ مسلمہ کے مسائل پر فکری سیمینار،

سیالکوٹ (باغی ٹی وی، بیوروچیف شاہد ریاض)گورنمنٹ کالج ویمن...

عالمی بینک سے پاکستان کیلئے 108 ملین ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان کےلیے 108 ملین...

پہلگام ڈرامہ،بھارتی میڈیا کے مودی سے سوالات،جواب نہیں مل رہے

پہلگام فالس فلیگ،بھارتی میڈیا کے مودی سے اہم سوالات...

پاکستان کو لوٹنے والے نہیں نوازنے والے لیڈرز کی ضرورت ہے.شاہد خاقان عباسی

پیرس کے نواحی علاقے سارسل میں پاکستان بزنس فورم فرانس کے سرپرست ابراہیم ڈار کی دعوت پر منعقدہ تقریب میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان کی موجودہ سیاسی اور اقتصادی صورتحال پر تفصیلی خطاب کیا۔ شاہد خاقان عباسی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان کو ایسے لیڈروں کی ضرورت ہے جو ملک کو لوٹنے کی بجائے کچھ دینے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔انہوں نے پاکستان میں انتخابی نظام کی شفافیت پر سوالات اٹھائے اور کہا کہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ آج تک ایک بھی غیر متنازع انتخاب نہیں ہو سکا۔ کبھی کسی کو جتوایا گیا، کبھی کسی کی اکثریت کم کی گئی، اور کبھی کسی کو ہرایا گیا۔ ایسی صورتحال میں ملک کیسے آگے بڑھ سکتا ہے جب عوام کسی کو مینڈیٹ دیں اور ان پر کسی اور کو بٹھا دیا جائے؟ شاہد خاقان عباسی نے زور دیا کہ ملک میں آئین پر مکمل عملدرآمد کے لیے شفاف انتخابات ضروری ہیں تاکہ عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جا سکے اور ملک صحیح سمت میں گامزن ہو سکے۔
سابق وزیراعظم نے حکومت کے غیر ضروری اخراجات پر بھی تنقید کی اور کہا کہ حکومت کیا اپنے اخراجات کم نہیں کر سکتی تھی؟ انہوں نے نیب کو ملکی ترقی و خوشحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ادارے کے باعث کوئی بھی کام کرنے کو تیار نہیں۔ نیب آج تک کسی سیاستدان کو کرپٹ ثابت نہیں کرسکا، اور اس ادارے کی موجودگی میں ملک ترقی کی طرف نہیں جا سکتا۔شاہد خاقان عباسی نے اپنی سیاسی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وہ 35 سال تک پاکستان مسلم لیگ (ن) میں رہے، ساڑھے چار سال وزیر اور ڈیڑھ سال وزیراعظم رہے۔ انہوں نے اپنے دورِ حکومت میں کیے گئے فیصلوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ عوام ان سے سوال پوچھ سکتے ہیں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ملکی ترقی و خوشحالی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ نیب کا ادارہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ادارے کی موجودگی میں ملک ترقی کی طرف نہیں جا سکتا کیونکہ نیب نے آج تک کسی سیاستدان کو کرپٹ ثابت نہیں کیا۔