مزید دیکھیں

مقبول

متحدہ عرب امارات میں دو بھارتی شہریوں کو سزائے موت

متحدہ عرب امارات میں دو مزید بھارتی شہریوں کی...

سال کی دوسری مانیٹری پالیسی کا اعلان کل ہو گا

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان رواں سال کی دوسری...

ننکانہ: بچیکی خواتین کالج میں حراسانی انکوائری، انصاف جیتے گا یا اثر و رسوخ؟

ننکانہ صاحب،باغی ٹی وی(نامہ نگاراحسان اللہ ایاز) گورنمنٹ ایسوسی...

وزیراعظم سے کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات

وزیرِ اعظم پاکستان، شہباز شریف نے کہا ہے...

نومئی مقدمہ،شاہ محمود قریشی سمیت دیگر ملزمان کے جیل میں اوپن کورٹ ٹرائل کی اجازت

نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کا جیل ٹرائل ،عدالت نے شاہ محمود قریشی سمیت دیگر ملزمان کے جیل میں اوپن کورٹ ٹرائل کی اجازت دے دی

عدالت نے جیل میں میڈیا نمائندگان اور فیملی ممبران کو ٹرائل میں آنے کی اجازت دے دی،شاہ محمود قریشی اور ڈاکٹر یاسمین راشد نے اوپن کورٹ ٹرائل کی درخواست دی تھی،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے درخواستیں منظور کرلی ہیں.

دوسری جانب جناح ہاؤس حملہ اور عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ جیل ٹرائل کی سماعت 8 اگست تک ملتوی کر دی گئی،انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج خالد ارشد نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی ،عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر ملزمان کو چالان کی کاپیاں تقسیم کی جائیں گی، عمر سرفراز چیمہ ٫ اعجاز چوہدری اور ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں حاضری مکمل کی گئی ،سابق وزیر خزانہ کی بیٹی خدیجہ شاہ سمیت دیگر ملزمان جیل میں حاضری کیلیے پیش ہوئے.

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan