انٹرنیشنل ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کر دی

0
118
fitch

انٹرنیشنل ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کر دی

پاکستان کی طویل مدتی غیر ملکی کرنسی جاری کرنے والی ڈیفالٹ ریٹنگ اپ گریڈ کی گئی ہے،فچ نے پاکستان کی ریٹنگ کو ٹرپل سی سے پلس ٹرپل سی کر دیا ہے، بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی کے مطابق پاکسان کی ریٹنگ 7 ماہ کے بعد بہتر کی گئی،اپگریڈیشن بیرونی فنڈنگ کی مسلسل دستیابی پر زیادہ یقین کی عکاسی کرتی ہے، پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ 37 ماہ کے سٹاف لیول معاہدہ طے پایا ہے، آئی ایم ایف پروگرام نے پاکستان کے مالیاتی خسارے کو کم کرنے میں مدد کی، پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر بہتر ہوئے، مزید بہتری کا بھی امکان ہے،

فچ ریٹنگ ایجنسی نے آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کے بعد ملک کی معاشی صورتحال میں بہتری کا اعتراف بھی کیا ہے،گزشتہ روز وزیر خزانہ نے فچ کی طرف سے ریٹنگ اپ گریڈ کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

ریاست کی خاطر سیاست کی قربانی کا ثمر آج معاشی بہتری کی صورت میں ملک اور قوم کو مل رہا ہے،وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی ’فچ‘ کی طرف سے پاکستان کی ریٹنگ ٹرپل سی پلس کرنے کا خیرمقدم کیا ہے،وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور معاشی ٹیم کی محنت اور کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ ریاست کی خاطر سیاست کی قربانی کا ثمر آج معاشی بہتری کی صورت میں ملک اور قوم کو مل رہا ہے،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عالمی ریٹنگ ٹرپل سی پلس ہونا درست معاشی پالیسی کا عالمی اعتراف ہے، معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر دن رات کام کر رہے ہیں، اس کے ثمرات عوام تک پہنچاکر دم لیں گے،فچ اور دیگر عالمی مالیاتی اداروں کی رپورٹس پاکستان کی معاشی بہتری کیلئے اہم ہیں، پاکستان کی معاشی بہتری کے راستے پر مزید محنت اور جذبے سے آگے بڑھیں گے، امید ہے آئی ایم ایف کے نئے پروگرام سے پاکستان کی معاشی بہتری اور سرگرمیوں میں مزید اضافہ ہوگا، اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں مزید ایک فیصد کمی کا اعلان بھی معاشی بہتری کی ایک اور جھلک ہے۔

پاکستان کی مالیاتی اصلاحات: وزیر خزانہ کی فچ ریٹنگز کے نمائندوں کو بریفنگ

موجودہ حکومت کے بعد پاکستان میں ٹیکنوکریٹ حکومت کے قیام کا امکان ہے، فچ کی پیشگوئی

پاکستان میں معاشی ترقی کی وجہ سےبیرونی ادائیگیوں کا دباؤ کم ہوسکتاہے،فچ

Leave a reply