عمران خان 9 مئی جی ایچ کیو کے سامنے پر امن اختجاج کے بیان پر قائم

0
102
imran khan

بانی پی ٹی آئی عمران خان 9 مئی جی ایچ کیو کے سامنے پر امن اختجاج کے بیان پر قائم ہیں

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں عمران خان نے وضاحت کے ساتھ دوبارہ اعتراف کرلیا،عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے کوئی اعتراف نہیں کیا،میرے جی ایچ کے او کے باہر پرامن احتجاج کے بیان کو اعتراف اور اقبال جرم بنا کر پیش کیا گیا،میں نے کوئی اعتراف یا اقبال جرم نہیں کیا۔ 9 مئی کے بعد میرے 3 وی لاگز بھی موجود ہیں، میں 9 مئی مقدمات کی تفتیش میں بھی کہہ چکا ہوں پر امن اختجاج کریں گے، 9 مئی واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ہماری بے گناہی چھپی ہے،میں موجودہ حالات میں انتشار نہیں چاہتا 5 اگست کو صوابی میں بڑے جلسے کا اعلان کرتا ہوں،سوشل میڈیا پر تنقید کو ڈیجیٹل دہشتگردی قرار نہ دیں،میرے پاس اخبارات کے علاوہ معلومات حاصل کرنے کے لیے اور کوئی سورس نہیں

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیجز چوری ہونےپر میں عدالت جا رہا ہوں،حکومت نے سوشل میڈیا پر کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے، 75 سالہ کینسر سروائیور رؤف حسن کو بھی حکومت نے گرفتار کر لیا ہے،حکومت کو پی ٹی آئی کا خوف ہے وہ چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کو فوج کے ذریعے ختم کیا جائے،فوج پاکستان کی ہے،نون لیگ اور پیپلز پارٹی کی نہیں،

صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ آپ بیانات آن ریکارڈ ہیں آپ نے کہا تھا نیوٹرل جانور ہوتا ہے اب آپ کس طرح آرمی چیف سے نیوٹرل رہنے کی اپیل کرتے ہیں،عمران خان نے جواب میں کہا کہ نیوٹرل کا مطلب جانور نہیں غیر سیاسی ہوتا ہے، نیوٹرل کا لفظ شاید غلط استعمال ہوا میرے کہنے کا مقصد کہ فوج آئین کے دائرے میں رہے،صحافی نے سوال کیا کہ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ پیپلز پارٹی اور نون لیگ اپ کو فوج سے لڑا رہی ہے تو حکومت نے آپ کو دوبارہ مذاکرات کی پیشکش کی ہے آپ مذاکرات کی طرف کیوں نہیں جا رہے ہیں، عمران خان نے کہا کہ ہم نے مذاکرات پہلے بھی کیے لیکن اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا، یہ ہمارے ساتھ جو کچھ بھی کر رہے ہیں اس کا ہمیں نقصان نہیں ہماری جماعت کو فائدہ ہو رہا ہے،

جماعت اسلامی نے مہنگائی اور بجلی بلوں کے خلاف دھرنا دے کر زبردست کام کیا ،عمران خان
عمران خان نے جماعت اسلامی کے دھرنے کی حمایت کی اور کہا کہ جماعت اسلامی نے مہنگائی اور بجلی بلوں کے خلاف دھرنا دے کر زبردست کام کیا ہے، جماعت اسلامی کے موقف کی تائید کرتا ہوں،اسلام آباد میں ہمیں جلسے کی اجازت نہیں ملی ہمارے کارکنان کو گرفتار کیا جاتا ہے، اسلام آباد میں اجازت نہ ملنے پر فیصلہ کیا ہے پانچ اگست کو صوابی میں بڑا پاور شو کریں گے، پانچ اگست کو کے پی کے اور پنجاب کے بارڈر پر جلسہ کریں گے جس میں ملک بھر سے کارکنان شرکت کریں گے،صوابی میں جلسے کا فیصلہ اس لیے کیا کہ ملکی حالات تقاضا کرتے ہیں کہ کوئی انتشار نہ ہو، صوابی میں جلسہ کر کے دکھائیں گے کہ ملک میں کس پارٹی کی پاور ہے،

Leave a reply