تھرپارکر،آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد سمیت 8 جاں بحق

0
93
thar

تھرپارکر میں دوران بارش آسمانی بجلی گرنے کے 3 الگ الگ واقعات میں آٹھ افراد کی موت ہوئی ہےجبکہ 20سے زائد مویشی بھی ہلاک ہوگئے ہیں

تھر پارکر کے علاقے ننگر پارگر کے نواحی گاؤں میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد کی موت ہو گئی ہے، جاں بحق ہونے والوں میں بچے بھی شامل تھے، آسمانی بجلی اس وقت گری جب خاندان کے افراد کھیت میں موجود تھے، پولیس کے مطابق آسمانی بجلی گرنسے سے دو 8 سالہ بچیاں، ایک 10سالہ بچہ ، 2 نوجوان اور ایک بزرگ کی موت ہوئی ہے

تھر پارکر کےگاؤں بانٹاڑیو میں آسمانی بجلی کی زد میں آکر راہ گیر 40سالہ شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ چھاچھرو کے گاؤں خمیسو منگریو میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے 11سال کی بچی جاں بحق ہو گئی ہے،تھرپارکر کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 20سے زائد مویشی بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

شہریوں کو بارش کے دوران حفاظتی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں،بلاول
پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ضلع تھرپارکر میں آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں ہلاکتوں پر اظہارِ افسوس کیا اور کہا کہ مِٹھی کے قریب قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کی خبر پر دلی صدمہ پہنچا ہے،قدرتی آفت کے نتیجے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہوں،شہریوں کو بارش کے دوران حفاظتی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں،متعلقہ حکام اس طرح کے حادثات کی روکتھام کے لیے اقدامات کریں،حکومتِ سندھ اس طرح کے واقعات کے متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن معاونت کرے،موسمیاتی تبدیلیوں کے شکار ہونے والے غریب شہریوں کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتے،سول سوسائٹی بھی عوام میں موسمیاتی تبدیلیوں کے متعلق آگاہی پھلائیں،موسمیاتی تبدیلیوں کے سبب گذشتہ ایک دہائی سے آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے،پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے

Leave a reply