منڈی بہاؤالدین:ڈپٹی کمشنرکاڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول و کالج کا دورہ

منڈی بہاؤالدین، باغی ٹی وی ( افنان طالب نامہ نگار ) وزیراعلی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے ڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول و کالج کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے وہاں صفائی ستھرائی، بچوں کیلئے دیگر دستیاب سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے سکول و کالج کے مختلف سیکشنز اور سمر کیمپ کلاسز کا دورہ کر کے درس و تدریس کے عمل کا جائزہ لیا اور اساتذہ اور طالبات سے درس و تدریس کے حوالے سے معلومات بھی حاصل کیں۔ڈپٹی کمشنر نے طالبات سے درس و تدریس کے حوالے سے سوالات بھی پوچھے اور طالبات کی جانب سے جوابات پر اپنے مثبت اطمینان کا اظہار کیا۔

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی اولین ترجیح طالب علموں کیلئے تعلیم کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے، جس کیلئے حکومت ہر ممکن وسائل فراہم کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول ضلع کا واحد ادارہ ہے جہاں بچوں کو بہترین تعلیمی سہولیات، صاف ستھرا ماحول، پلے گراونڈز سمیت دیگر سہولیات بھی مہیا کی جا رہی ہیں۔

اساتذہ کرام بڑی محنت، لگن ور باقاعدگی سے طلباء کو پڑھا رہے ہیں، جس کی بدولت ڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول و کالج کو ضلع میں نمایاں مقام حاصل ہے۔

Leave a reply