دھوکہ دہی، ڈومینیکا نے 19 پاکستانیوں سمیت 68 افراد کی شہریت کی منسوخ

0
61

ڈومینیکا نے 19 پاکستانی شہریوں کے پاسپورٹ جائیداد کے دھوکہ دہی کی وجہ سے منسوخ کر دیئے گئے ہیں

ڈومینکا نے جن پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ کئے ہیں ان میں مہرین غضنفر،حرا سجاد،شمائلہ حیدر،ظفر احمد چودھری،عزیر نجم،سلمان نعیم، احمد فرید،زاہد،اسامہ،عتیق الرحمان،شاہد،شفقت،شہزاد،حسن حیدر،فیصل،محمد عامر ،فاطمہ،ہدی احمد شامل ہیں، ڈومینکا نے کل 68 پاسپورٹ منسوخ کئے ہیں جن میں سے 19 پاکستانی ہیں،باقی عراق،مصر،افغانستان،شام و دیگر ممالک کے افراد شامل ہیں.

ڈومینیکا نے سی آئی پی اسکینڈل کے درمیان 68 افراد کی شہریت منسوخ کردی ہے،ڈومینیکا نے شہریت سے محرومی کا حکم نامہ جاری کیا ہے، جس میں 68 افراد کی شہریت منسوخ کر دی گئی ہے جنہوں نے ملک کے شہریت بذریعہ سرمایہ کاری پروگرام (سی آئی پی) کے ذریعے اپنی حیثیت حاصل کی تھی۔ وزیر برائے شہریت مریم بلانچارڈ کے دستخط شدہ اور 6 جون 2024 کو گزٹ شدہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ان افراد نے دھوکہ دہی، جھوٹی نمائندگی، یا کسی مادی حقیقت کو چھپانے کے ذریعے رجسٹریشن یا سرٹیفکیٹ آف نیچرلائزیشن حاصل کیا۔
متاثرہ افراد میں سے نصف (53%) عراقی نژاد ہیں، اس کے بعد پاکستانی (21%)، مصری اور ایرانی (6% ہر ایک)، نائجیرین اور شامی (4%)، افغانی (3%) اور ایک سوڈانی اور ایک اردنی شہری (1% ہر ایک)۔ حکم نامے میں شامل افراد نے نومبر 2019 اور مئی 2022 کے درمیان شہریت حاصل کی۔

یہ اقدام ڈومینیکا کے وزیر اعظم روزویلٹ اسکرٹ کی طرف سے کیریبین سرمایہ کاری سمٹ کے شرکاء کو متنبہ کرنے کے چند ماہ بعد سامنے آیا ہے کہ ان کی حکومت نے قانون سازی کی ہے ، ڈومینیکا نے اپنے فیصلے کے پیچھے دھوکہ دہی کی سرگرمی کا حوالہ دیا، ڈومینیکا نے اپنے قومی مفاد کے دفاع میں پیش قدمی کی ہے اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دھوکہ دہی کرنے والے شہریوں کے پاسپورٹ منسوخ کر دیے ہیں

Citizenship-Deprivation-Order-2024-SRO-No.4-of-2024-1

Leave a reply