ننکانہ: اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر 3 پولیس کنسٹیبل گرفتار

گرفتار کنسٹیبل دوران جوڈیشل ڈیوٹی زیر حراست خطرناک قیدیوں کو موبائل فون پر رابطے کرواتے تھے

ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر 3 پولیس کنسٹیبل گرفتار،کنسٹیبل دوران جوڈیشل ڈیوٹی زیر حراست خطرناک قیدیوں کو موبائل فون پر رابطے کرواتے تھے.

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سعد عزیز کا سخت ایکشن اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر تین پولیس کانسٹیبل گرفتار پولیس کنسٹیبلان محمد آصف، وقاص اور اللہ وسایا کے خلاف تھانہ سٹی ننکانہ میں مقدمات درج کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے

کنسٹیبل دوران جوڈیشل ڈیوٹی زیر حراست خطرناک قیدیوں کو موبائل فون پر رابطے کی سہولت پہنچانے کے جرم میں آلہ کار بنے ،کنسٹیبلان کے خلاف پولیس آرڈر 2002 کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا

گرفتار کنسٹیبلان کے خلاف ریگولر محکمانہ انکوائری عمل میں لائی گئی جس میں یہ گنہگار قرار پائے گئے

ڈی پی او صاعد عزیز نے کہاکہ محکمہ کا وقار مجروح کرنے والی کالی بھیڑوں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ، کچہریوں اور زیر حراست قیدیوں کی سیکیورٹی انتہائی حساس اور اہم ذمہ داری ہے ،طمع نفسانی کی خاطر محکمہ کے ضابطہ کار کی خلاف ورزی کرنے والے پولیس آفیشلز ناقابل معافی ہیں

Leave a reply