اینٹی کرپشن حراست سے پی ٹی آئی رکن اسمبلی کو نامعلوم افراد چھڑا کر فرار

0
106
imtiaz

گجرات میں نامعلوم افراد تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی امتیاز چوہدری کو اینٹی کرپشن کی حراست سے چھڑا کر فرار ہوگئے ہیں

سرکل آفیسر اینٹی کرپشن آفتاب حیدر کے مطابق گجرات کے علاقے شادیوال روڈ پرکارسوار افراد نے گاڑی پر حملہ کیا، گولیاں چلائیں اور اسکے بعد گاڑی میں سوار رکن قومی اسمبلی امتیاز چوہدری کو لے کر فرار ہونے میں‌کامیاب ہو گئے ہیں،اینٹی کرپشن حکام کے مطابق پی ٹی آئی رکن اسمبلی کو منڈی بہاؤالدین لے کر جایا جا رہا تھا جہاں انہیں عدالت میں پیش کیا جانا تھا،وہ جسمانی ریمانڈ پر تھے

پی ٹی آئی رہنما امتیاز چوہدری کو 25 جولائی کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا، ان پر ترقیاتی اسکیموں میں کِک بیکس کی وصولی کا الزام ہے۔

امتیاز چوہدری کی گرفتاری پر پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہمارے ایم این اے چوہدری امتیاز کو اس وقت اٹھایا گیا جب وہ والدہ کو ملنے جا رہے تھے ہمارے شیخ وقاص ، احمد چٹھہ سمیت سب کے خلاف اینٹی کرپشن کو ایکٹیو کیا گیا ہے ہم اسکی مزمت کرتے ہیں،گزشتہ روز قومی اسمبلی اجلاس کے موقع پر پی ٹی آئی اراکین نے امتیازچوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا تھا.

Leave a reply